کیا جنت و دوزخ اس وقت موجود ہیں ؟

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 03
سعادت کی راہ میں ایک دوسرے پر سبقت جنت اور دوزخ کہاں ہیں

اکثر علماء اسلام کا عقیدہ ہے کہ یہ دونوں اس وقت وجود خارجی رکھتے ہیں اور قرآنی آیات کا ظاہری معنیٰ بھی اس کی تاکید کرتا ہے ۔ نمونے کے طور پر :
(۱) محل بحث آیت اور دیگر کثیر آیات میں” اُعِدّت “(تیار کی جا چکی ہے ) استعمال ہوا ہے یا بعض دوسری تعبیرات جو اسی مادہ سے ہیں جو بعض مقا مات پر بہشت کے بارے میں اور بعض جگہ دوزخ کے بارے میں آئی ہیں ۔۱#
ان آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ بہشت و دوزخ اس وقت تیار موجود ہیں اگر چہ انسانوں کے نیک وبد اعمال کے نتیجہ میں ان میں وسعت پیدا ہوتی رہتی ہے

 ( غور کریں )
(۲) معراج سے متعلق سورہ النجم کی آیات میں یوں ہے :
وَ لَقَدْ رَآہُ نَزْلَةً اٴُخْری ۔عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَہی ۔عِنْدَہا جَنَّةُ الْمَاٴْوی ۔
دوسری مرتبہ پیغمبر نے جبرئیل کو سدر ة المنتہٰی کے پاس دیکھاجہاں دائمی جنت ہے ( والنجم ۔۱۳ تا۱۵)۔
یہ تعبیر جنت کے وجود پر دوسری شہادت ہے۔
کَلاَّ لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ الْیَقینِ ۔لَتَرَوُنَّ الْجَحیمَ ۔ثُمَّ لَتَرَوُنَّہا عَیْنَ الْیَقینِ ۔
اگر تمہیں علم الیقین ہوتا تو دوزخ کا مشاہدہ کرتے پھر اسے عین الیقین کے ساتھ دیکھتے ۔
معراج سے مربوط اور دیگر آیات میں بھی اس مسئلہ کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ 2#

 


۱# ۔سورہ توبہ آیت ۸۹ و آیت ۱۰۰ ، سورہ فتح آیت ۶ ، بقرہ آیت ۲۴ ، آل عمران ۱۳۱ و ۱۳۳ ، سورہ الحدید آیت ۲۱ کیطرف رجوع فرمائیں ۔
2#۔ توجہ رہے کہ عالم آخرت کی جنت اس سے مختلف ہے جس میں حضرت آدم (ع) رہے تھے ۔ کیونکہ وہ حضرت آدم(ع) کی خلقت سے قبل موجود تھی۔
سعادت کی راہ میں ایک دوسرے پر سبقت جنت اور دوزخ کہاں ہیں
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma