نواں حصّہ

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
پیام امام امیرالمؤمنین(ع) جلد 1
۵۔ حاملان عرش کی معرفت کا مرتبہ

نواں حصّہ

ثُمَّ جَمَعَ سُبْحَانَہُ مِنْ حَزْنِ الاٴرْضِ وَسَھْلِھَا، وَعَذْبِھَا وَسَبَخِھَا، تُرْبَةً سَنَّھَا بِالْمَاءِ حَتَّی خَلَصَتْ، وَلَاطَھَا بِالْبَلَّةِ حَتَّی لَزَبَتْ، فَجَبَلَ مِنْھَا صُورَةً ذَاتَ اٴَحْنَاءٍ وَ وُصُولٍ، وَ اٴَعْضَاءٍ وَ فُصُولٍ، اٴَجْمَدَھَا حَتَّی اسْتَمْسَکَتْ، وَ اٴَصْلَدَھَا حَتَّی صَلْصَلَتْ، لِوَقْتٍ مَعْدُوْدٍ، وَاٴَجَلٍ مَعْلُومٍ، ثُمَّ نَفَخَ فِیھَا مِنْ رُوحِہِ فَمَثُلَتْ إِنْسَاناً ذَا اٴَذْھَانٍ یُجِیْلُھَا، وَفِکَرٍ یَتَصَرَّفُ بِھَا، وَ جَوَارِحَ یَخْتَدِمُھَا، وَ اٴَدَوَاتٍ یُقَلِّبُھَا، وَ مَعْرِفَةٍ یَفْرُقُ بِھَا بَینَ الْحَقِّ وَالْبَاطِلِ، وَالْاٴَذْوَاقِ وَالْمَشَامِّ، وَالْاٴَلْوَانِ وَالْاٴَجْنَاسِ، مَعْجُوناً بِطِیْنَةِ الْاٴَلْوَانِ الْمُخْتَلِفَةِ، وَالْاٴَشْبَاہِ الْمُوٴتَلِفَة، وَالْاٴَضْدَادِ الْمُتَعَادِیَةِ، وَالْاٴَخْلَاطِ الْمُتَبَایِنَةِ، مِنَ الْحَرِّ وَالْبَرْدِ، وَالْبَلَّةِ وَالْجُمُودِ
اس کے بعد خداوندعالم نے زمین کے سخت ونرم اور شور وشیرین حصّوں سے کچھ خاک کو جمع کیا، اس میں پانی ملادیا اور رطوبت کے ساتھ اُسے اس قدر گوندھا کہ لسدار چیز کی صورت بن گئی اور اُس سے ایسی صورت بنائی جس میں خم بھی تھے اور جوڑ بھی، اعضاء بھی تھے اور جوڑ بند بھی پھر اسے خشک اور مضبوط کردیا تاکہ خود کو سنبھال سکے، اس کو صاف، مستحکم اور خشک بنایا، یہ صورتحال ایک وقت معیّن اور معلوم مدت تک برقرار رہی، اس کے بعد اُس میں اپنی روح پھونک دی تب اس نے ایک ایسی انسانی صورت اختیار کرلی، جس میں ذہن کی جولیانیاں بھی تھیں جو اُسے مختلف جہتوں اور سمت میں چلنے پر مجبور کرتی تھیں اور فکر بھی تھی جس کے ذریعہ (طرح طرح کے موجودات میں) تصّرف کیا جاتا ہے اور اعضاء بھی تھے جنھیں اپنے استعمال میں لیا جاتا ہے اور ایسے ادوات ووسائل بھی تھے جنھیں اپنا مقصد حاصل کرنے کے لئے زیر وزبر کیا جاتا ہے، ایسی معرفت بھی تھی جس کے ذریعہ حق کو باطل سے جدا کیا جاتا ہے اور مختلف ذائقوں، خوشبووٴں، رنگوں اور طرح طرح کی جنس کو علیحدہ علیحدہ پہچانا جاتا ہے، جبکہ اُسے مختلف رنگ، موافق اجزاء اور متضاد عناصر سے مرکب کیا اور سردی، تری اور خشکی جیسی مختلف چیزوں کا معجون قرار دیا۔

۵۔ حاملان عرش کی معرفت کا مرتبہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma