4۔ فرشتوں کا معصوم ہونا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
پیام امام امیرالمؤمنین(ع) جلد 1
۳۔ عرش اور حاملان عرش الٰہی ۵۔ حاملان عرش کی معرفت کا مرتبہ

۳۔ فرشتوں کا معصوم ہونا

فرشتوں کی خصوصیات بہت زیادہ ہیں جن میں سے بعض صفات (اس گروہ کے بارے میں ہیں جس کا کام الله کی عبادت کرنا ہے) کی طرف مذکورہ عبارتوں میں اشارہ ہوا تھا: نہ آنکھوں کی نیند انھیں جھکاتی ہے، نہ تسبیح خدا کرنے سے تھکتے ہیں، نہ سہو ونسیان اُن پر عارض ہوتا اور نہ بدن کی سستی ۔
قرآن مجید میں بھی صراحت سے بیان ہوا ہے کہ وہ ہرگز گناہ اور معصیت سے آلودہ نہیں ہوتے: ”بَلْ عِبَادٌ مُکْرَمُونَ، لَایَسْبِقُونَہُ بِالْقَوْلِ وَھُمْ بِاٴَمْرِہِ یَعْمَلُونَ“ (1)اور عذاب پر مامور فرشتوں کے بارے میں ارشاد ہوتا ہے: ”لایعصون الله ما اٴمرھم؛اس کے حکم کی ہرگز مخالفت نہیں کرتے“(2) ۔
بعض حضرات تصور کرتے ہیں کہ ان کے بارے میں معصوم ہونے یا معصوم نہ ہونے کا کوئی مطلب نہیں ہے، لیکن یہ بات صحیح نظر نہیں آتی، البتہ یہ بات صحیح ہے کہ اُن کے اندر گناہ کرنے کے محرکات اور اشباب جیسے شہوت اور غضب نہیں ہیں (یا بہت ہی کم ہیں؛ لیکن یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ وہ فاعل مختار (یعنی اپنے اختیار سے کام انجام دیتے) ہیں اور حکم کی مخالفت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یہاں تک کہ قرآن کریم کی بعض آیتوں سے استفادہ ہوتا ہے کہ وہ الله کی سزا کے ڈر سے خوفزدہ ہیں: ”وَھُم مِنْ خَشْیَةٍ مُشْفِقُون“(3) یہ سب عبارتیں نشاندہی کرتی ہیں کہ معصیت پر قدرت رکھنے کے باوجود وہ معصوم اور گناہوں سے پاک ہیں ۔
یہیں سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ اگر بعض روایتوں میں، فرمان پروردگار کی اطاعت میں بعض فرشتوں کی سستی اور اس سستی کی وجہ سے اُن کی تنبیہ کے سلسلے میں کچھ عبارتیں آئی ہیں تو یہ ویسے ہی ہیں جیسے انبیاء علیہم السلام کے سلسلہ میں ترک اولیٰ کے بارے میں کہا گیا ہے اور یہ بات ہم جانتے یں کہ ترک اولیٰ گناہ کے معنی میں ہرگز نہیں ہے بلکہ کبھی کبھی ممکن ہے کوئی کام بذات خود مستحب اور اچھا ہو لیکن دوسرے بہتر کام سے مقائسہ کرتے وقت، اس (مستحب کام) کو ترک اولیٰ کہا جائے ۔
اِن مسائل کی تفصیلات کو دوسری جگہ پر مطالعہ کرنا چاہیے ۔

 

 


۱۔  سورہٴ انبیاء: آیت۲۶ و۲۷
2۔ سورہٴ تحریم’ آیت۶

3۔ سورہٴ انبیاء: آیت ۲۸

۳۔ عرش اور حاملان عرش الٰہی ۵۔ حاملان عرش کی معرفت کا مرتبہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma