سورہ مومنون کی فضیلت

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 14
تفسیرسورہ موُمنون کے مندرجات ،

 

یہ سورت مکہ میں نازل ہوئی اس کی ۱۱۸ آیتیں ہیں

 

پیغمبر اکرم اور ائمہ ہدی کی طرف سے ہم تک پہنچنے والی روایات کے مطابق یہ سورت بڑی فضیلت کی حامل ہے رسول اکرم سے روایت ہے ( من قراء سورة المومنین بشرتہ الملائکة یوم القیامة بالروح والریحا ن وما تقربہ عینہ عند نزول ملک الموت ، ترجمہ اس سورت کی قرات کرنے والے ہر شخص کو روزقیامت فرشتہ روح وریحان کی بشارت دیں گے اور جس وقت ملک الموت اس کی روح قبض کرنے کے لیے آیے گا اور اسے ایسی خوش خبری سنائے گا کہ اس کی آنکھیں روشن اور ٹھندی ہوجا ئیں گی ۔
ایک اور روایت میں امام صادق علیہ اسلام سے مروی ہے(من قراء سورة لموُمنین ختم اللہ لہ بالسعادة اذاکان یدمن قراء تھا فی کل جمعہ وکان منزلہ فی الفردوس الاعلی مع النبیں والمرسلین ۔ جو شخص سورہ مومنین کو پڑھے اور ہر جمعہ پڑہتا رہے اس کا خاتمہ سعادت پر ہوگا اور وہ انبیاء ومرسلین کے ساتھ فردوس میں رہے گا۔
ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ مذکورہ بالا فضائل اور قراء ت کی برکتیں .مفاہیم ومطالب سورت پر غور و فکر اور ان پر عمل کے ارادے کے بغیر حاصل نہیں ہوں گے کیونکہ یہ آسمانی کتاب ، انسان سازی اور تعمیر کردار کے تربیتی کے عملی پروگراموں کا مجموعہ ہے اور واقعی اگر کوئی شخص اس سورہ میں بیان شدہ مطالب کا عملی نمونہ بن جائے .اگر چہ مومنین صفات کے بیان پر پہلی چند آیتوں پر ہی عمل پیرا ہوجاے تو تمام اعزازات نصیب ہوں گے اسی لیے بعض روایت میں ہے کہ جب یہ سورت نازل ہوئی تو پیغمبراکرم نے فر مایا ۔ لقد انزل الی عشر آیات من اقامھن دخل الجنہ ۔ مجھ پر دس آیتں ایسی نازل ہوئی ہیں کہ اگر کوئی ان پر عمل کا نمونہ بن جا ے تو جنّت میں جاے گا ۱ تفسیر روح المعانی ج ۱۸ ص ۲ ۔قراء ، (پڑھے ) کے بجاے ، اقام ،عمل کرئے ) کا لفظ ہمارے مذکورہ بالامفہوم کی تائید کرتاہے کہ آیتوں میں ذکر شدہ مفاہیم عملی شکل میں ان کو اپنانا ہے نہ یہ کہ صرف زبان سے پڑھ لینا ۔

 


۱- تفسیر مجمع البیان ج ۷ ص ۹۸ ۔
۲- تفسیر مجمع البیان ج ۷ ص ۹۸ ۔

 

تفسیرسورہ موُمنون کے مندرجات ،
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma