سوره حج / آیه 67 - 78

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 14
تفسیرتفسیر


۶۷ لِکُلِّ اٴُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنسَکًا ھُمْ نَاسِکُوہُ فَلَایُنَازِعُنَّکَ فِی الْاٴَمْرِ وَادْعُ إِلَی رَبِّکَ إِنَّکَ لَعَلیٰ ھُدًی مُسْتَقِیمٍ
۶۸ وَإِنْ جَادَلُوکَ فَقُلْ اللهُ اٴَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ
۶۹ اللهُ یَحْکُمُ بَیْنَکُمْ یَوْمَ الْقِیَامَةِ فِیمَا کُنْتُمْ فِیہِ تَخْتَلِفُونَ
۷۰ اٴَلَمْ تَعْلَمْ اٴَنَّ اللهَ یَعْلَمُ مَا فِی السَّمَاءِ وَالْاٴَرْضِ إِنَّ ذٰلِکَ فِی کِتَابٍ إِنَّ ذٰلِکَ عَلَی اللهِ یَسِیرٌ

 

۷۱ وَیَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللهِ مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِہِ سُلْطَانًا وَمَا لَیْسَ لَھُمْ بِہِ عِلْمٌ وَمَا لِلظَّالِمِینَ مِنْ نَصِیرٍ
۷۲ وَإِذَا تُتْلَی عَلَیْھِمْ آیَاتُنَا بَیِّنَاتٍ تَعْرِفُ فِی وُجُوہِ الَّذِینَ کَفَرُوا الْمُنْکَرَ یَکَادُونَ یَسْطُونَ بِالَّذِینَ یَتْلُونَ عَلَیْھِمْ آیَاتِنَا قُلْ اٴَفَاٴُنَبِّئُکُمْ بِشَرٍّ مِنْ ذَلِکُمْ النَّارُ وَعَدَھَا اللهُ الَّذِینَ کَفَرُوا وَبِئْسَ الْمَصِیرُ
۷۳ یَااٴَیُّھَا النَّاسُ ضُرِبَ مَثَلٌ فَاسْتَمِعُوا لَہُ إِنَّ الَّذِینَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللهِ لَنْ یَخْلُقُوا ذُبَابًا وَلَوْ اجْتَمَعُوا لَہُ وَإِنْ یَسْلُبْھُمْ الذُّبَابُ شَیْئًا لَایَسْتَنقِذُوہُ مِنْہُ ضَعُفَ الطَّالِبُ وَالْمَطْلُوبُ
۷۴ مَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِہِ إِنَّ اللهَ لَقَوِیٌّ عَزِیزٌ

 

۷۵ اللهُ یَصْطَفِی مِنَ الْمَلَائِکَةِ رُسُلًا وَمِنَ النَّاسِ إِنَّ اللهَ سَمِیعٌ بَصِیرٌ
۷۶ یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اٴَیْدِیھِمْ وَمَا خَلْفَھُمْ وَإِلَی اللهِ تُرْجَعُ الْاٴُمُورُ
۷۷ یَااٴَیُّھَا الَّذِینَ آمَنُوا ارْکَعُوا وَاسْجُدُوا وَاعْبُدُوا رَبَّکُمْ وَافْعَلُوا الْخَیْرَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُونَ
۷۸ وَجَاھِدُوا فِی اللهِ حَقَّ جِھَادِہِ ھُوَ اجْتَبَاکُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَیْکُمْ فِی الدِّینِ مِنْ حَرَجٍ مِلَّةَ اٴَبِیکُمْ إِبْرَاھِیمَ ھُوَ سَمَّاکُمْ الْمُسْلِمینَ مِنْ قَبْلُ وَفِی ھٰذَا لِیَکُونَ الرَّسُولُ شَھِیدًا عَلَیْکُمْ وَتَکُونُوا شُھَدَاءَ عَلَی النَّاسِ فَاٴَقِیمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّکَاةَ وَاعْتَصِمُوا بِاللهِ ھُوَ مَوْلَاکُمْ فَنِعْمَ الْمَوْلَی وَنِعْمَ النَّصِیرُ

 


ترجمہ


۶۷۔ ہر امت کے لئے ہم نے ایک عبادت مقرر کی ہے تاکہ وہ (الله کے حضور) عبادت کرے، پس انھیں تیرے ساتھ اس سلسلے میں ہرگز جھگڑنا نہیں چاہیے، تو اپنے پالنے والے کی طرف دعوت دے، کیونکہ تو یقیناً ہدایتِ مستقیم پر ہے، (سیدھا اور صحیح راستہ یہی ہے جس پر تو گامزن ہے) ۔
۶۸۔ پھر بھی وہ تیرے ساتھ جھگڑنے لگیں تو کہہ دے کہ جو کچھ تم کرتے ہو، الله اس سے خوف واقف ہے ۔
۶۹۔ روز قیامت الله تمھارے اختلافات کا فیصلہ کردے گا ۔
۷۰۔ کیا تجھے معلوم نہیں کہ زمین وآسمان کا سب کچھ الله کے علم میں ہے، یہ سب کچھ (الله کے لامتناہی علم کی کتاب میں لکھا ہوا ہے اور خدا کے لئے یہ آسان سی بات ہے ۔

۷۱۔ الله کو چھوڑ کر وہ ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جن کی عبادت کے لئے الله نے کوئی دلیل نازل نہیں فرمائی اور نہ ہی ان کو اپنے خود ساختہ معبودوں کے بارے میں کوئی معلومات ہیں اور گناہگاروں کے لئے کوئی مددگار اور رہبر نہیں ۔
۷۲۔ جب ان کے سامنے ہماری واضح آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو تُو کفار کے چہروں پر انکار کے تیور ملاحظہ کرتا ہے (ایسا معلوم ہوتا ہے) کہ وہ جلد ان پر مکوں سے حملہ شروع کردیں جو ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھتے ہیں، یعنی بھسم کردینے والی (جہنّم) کی آگ جس کا الله نے کافروں سے وعدہ کر رکھا ہے اور وہ بہت بُرا ٹھکانا ہے ۔
۷۳۔ اے لوگو! ایک مثال غور سے سنو! الله کو چھوڑ کر تم جنھیں پکارتے ہو وہ سب مل کر ایک مکھی پیدا نہیں کرسکتے، بلکہ مکھی اگر کچھ لے لے تو واپس نہیںلے سکتے، طالب ومطلوب (عابد ومعبود) دونوں ہی بڑے کمزور ہیں ۔
۷۴۔ جس طرح پہچاننے کا حق تھا انھوںنے الله کو ہرگز نہی پہچانا، بیشک الله طاقتور اور ناقابل شکست ہے ۔


۷۵۔ الله فرشتوں میں سے پیغامبر منتخب کرتا ہے اور اسی طرح انسانوں میں سے بیشک الله سننے والا اور دیکھنے والا ہے ۔
۷۶۔ جو کچھ ان کے سامنے ہے اور جوکچھ ان کے پیچھے ہے، وہ جانتتا ہے اور تمام امور کی بازگشت الله کی طرف ہے ۔
۷۷۔ اے ایمان والو! رکوع اور سجدہ بجالاوٴ اور اپنے پالنے والی کی عبادت کرو اور نیک کام کرو تاکہ نجات پاجاوٴ۔
۷۸۔ اور راہ خدا میں ایسا جہاد کرو جو جہاد کرنے کا حق ہے، اس نے تمھارا انتخاب کیا ہے اور دین میں تم پر مشقت طلب بوجھ نہیں ڈالتا، یہ وہی تمھارے باپ ابراہیم کا دین ہے، اس نے پہلی کتب اور اس کتاب میں تمھارا نام ”مسلمان“ رکھا ہے تاکہ پیغمبر تم پر گواہ ہو اور تم لوگوں پر، لہٰذا نماز پڑھو اور زکوٰة دو اور الله کے ساتھ وابستہ رہو، کیونکہ وہی تمھارا مولا اور سرپرست ہے اور وہ کیسا اچھا مولا اور کتنا عمدہ مددگار ہے ۔

 

 

 

تفسیرتفسیر
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma