سوره حج / آیه 5 - 7

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 14
شیطان کے پیروکارنباتات اور انسان کی پیدائش میں قیامت کے دلائل


۵ یَااٴَیُّھَا النَّاسُ إِنْ کُنْتُمْ فِی رَیْبٍ مِنَ الْبَعْثِ فَإِنَّا خَلَقْنَاکُمْ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ مِنْ مُضْغَةٍ مُخَلَّقَةٍ وَغَیْرِ مُخَلَّقَةٍ لِنُبَیِّنَ لَکُمْ وَنُقِرُّ فِی الْاٴَرْحَامِ مَا نَشَاءُ إِلَی اٴَجَلٍ مُسَمًّی ثُمَّ نُخْرِجُکُمْ طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوا اٴَشُدَّکُمْ وَمِنْکُمْ مَنْ یُتَوَفَّی وَمِنْکُمْ مَنْ یُرَدُّ إِلَی اٴَرْذَلِ الْعُمُرِ لِکَیْلَایَعْلَمَ مِنْ بَعْدِ عِلْمٍ شَیْئًا وَتَرَی الْاٴَرْضَ ھَامِدَةً فَإِذَا اٴَنزَلْنَا عَلَیْھَا الْمَاءَ اھْتَزَّتْ وَرَبَتْ وَاٴَنْبَتَتْ مِنْ کُلِّ زَوْجٍ بَھِیجٍ
۶ ذٰلِکَ بِاٴَنَّ اللهَ ھُوَ الْحَقُّ وَاٴَنَّہُ یُحْیِ الْمَوْتیٰ وَاٴَنَّہُ عَلیٰ کُلِّ شَیْءٍ قَدِیرٌ
۷ وَاٴَنَّ السَّاعَةَ آتِیَةٌ لَارَیْبَ فِیھَا وَاٴَنَّ اللهَ یَبْعَثُ مَنْ فِی الْقُبُورِ


ترجمہ


۵۔ اے لوگو! تمھیں قیامت کے آنے میں کوئی شک ہے (تو اس نکتے پر ذرا غور کرلو کہ) ہم نے تمھیں مٹی سے، نطفے سے، پھر جمے ہوئے خُون سے، پھر مضغہ (گوشت کے لوتھڑے) جو کبھی تو کِسی شکل وصورت کا حامل ہوتا اور کبھی نہیں پیدا کیا ہے تاکہ تم جان لو، (کہ ہم ہر چیز پر قادر ہیں) پھر جنین کی صورت میں رحم مادر میں ایک مدت رکھا (اور کبھی کسی کو ساقط کردیا) اس کے بعد بچے کی صورت میں تمھیں پیدا کیا تاکہ پختگی اور بلوغت وکمال تک پہنچ سکو، اس دوران میں کئی ایک مرجاتے ہیں اور دوسرے اس قدر عمر پاتے ہیں کہ بڑھاپے کے انتہائی بُرے مرحلے تک جاپہنچتے ہیں اور اپنی تمام تر معلومات اور تجربہ کو کھوبیٹھتے ہیں اور (اور دوسری طرف) تو دیکھے گا کہ زمین خُشک اور مردہ ہوتی ہے، ہم اس پر بارش برساتے ہیں تو اس میں زندگی پیدا ہوجاتی ہے اور نوع بہ نوع ہری بھری لہلہاتی کھیتیاں اگاتی ہے ۔
۶۔ یہ اس لئے کہ تمھیں پتہ چل جائے کہ الله برحق ہے، مردوں کو زندہ کرتا ہے اور ہر چیز پر قادر ہے ۔
۷۔ اور یہ کہ قیامت بہرحال آئے گی، جس میں کِسی قسم کا کوئی شک نہیں اور قبروں میں جتنے لوگ ہوں گے الله ان کو زندہ کرے گا ۔

 

شیطان کے پیروکارنباتات اور انسان کی پیدائش میں قیامت کے دلائل
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma