شان نزول

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 14
سوره نور / آیه 55مستضعفین کی عالمی حکومت
سیطوی نے ”اسباب النزول“ میں، طبرسی نے ”مجمع البیان“ میں، سید قطب نے ”فی ظلال “ میں، قرطبی نے اپنی تفسیر میں اور اسی دطرح دیگر کئی ایک مفسرین نے (تھوڑے سے فرق کے ساتھ) اس آیت کی یہ شان نزول بیان کی ہے:
جب رسول الله اور مسلمانوں نے مدینے کی طرف ہجرت کی اور انصار نے خندہ پیشانی سے انھیں خوش آمدید کہا تو تمام عرب ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے، یہاں تک کہ مسلمان مجبور ہوگئے کہ ہر وقت اسلحہ اپنے ساتھ رکھیں رات کو اسلحہ پاس رکھ کر سوئیں، صبح اٹھیں تو اسلحہ ساتھ لے کر اٹھیں اورہر وقت مستعد رہیں، اس حالت کا جاری رکھنا مسلمانوں کے لئے بہت مشکل تھا، بعض نے تو کھلے بندوں اس بات کا اظہار کیا کہ آحر یہ کیفیت کب تک باقی رہے گی کیا ایسا وقت بھی آئے گا ہم رات ہی کو چین کا سانس لے سکیں گے اور الله کے علاوہ ہم کسی سے نہ ڈریں ۔
اس پر یہ آیت نازل ہوئی او انھیں بشارت دی گئی کہ ہاں ایسا زمانہ آئے گا(۱) ۔
1۔ اسباب النزول، ۱۶۳۲، مجمع البیان، تفسیر قرطبی اور تفسیر فی ظلال، زیرِ بحث آیت کے ذیل میں ۔
سوره نور / آیه 55مستضعفین کی عالمی حکومت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma