۳۔ قبولیت توبہ کی اہم شرط

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 14
۲۔ چار گواہ کیوں؟۴۔ احکامِ قذف
ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ توبہ صرف یہ نہیں کہ انسان گزشتہ گناہ پر استغفار کرے یا نادم ہو، یہاں تک کہ صرف آئندہ گنہ نہ کرنے کا پختہ ارادہ بھی توبہ نہیں ہے بلکہ توبہ میں یہ سب امور شامل ہیں اور ان کے علاوہ ضروری ہے کہ گناہگار گناہ کی تلافی کے درپے ہو ۔
اگر کسی نے واقعاً کسی پاکدامن عورت کی عزت ووقار کو تہمت کے ذریعے داغدار کیا ہے تو اپنی توبہ کی قبولیت کے لئے اسے چاہیے کہ ان تمام افراد کے سامنے اپنی باتوں کی تکذیب کرے جنھوں نے اس سے یہ تہمت سنی ہے، دوسرے لفظوں میں ان کی حیثیت وعزت بحال کرے ۔
لفظ ”تابوا“ کے بعد ”واصلحوا“ کا انا اسی حقیقت کی طرف اشارہ ہے کہ ایسے افراد کو گناہ سے توبہ کرکے اس خرابی کی اصلاح بھی کرنا چاہیے جس کے مرتکب ہوئے ہیں ۔
یہ صحیح نہیں ہے کہ ایک شخص برسر عام (یامطبوعات ونشریات اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے) کسی شخص پر جھوٹی تہمت لگائے اور اس کے بعد خلوت میں جاکر استغفار کرے اور بارگاہِ الٰہی سے معافی چاہے، الله تعالیٰ اس قسم کی توبہ ہرگز قبول نہیں کرے گا ۔
اسی لئے چند روایات میں آئمہ اسلام سے منقول ہے کہ ان سے پوچھا گیا: جو لوگ کسی کی عزّت وناموس پر تہمت لگاتے ہیں کیا حدّشرعی کے اجراء اور توبہ کے بعد ان کی شہادت قابل قبول ہے؟
فرمایا: جی ہاں
اور جب سوال ہوا کہ ایسا شخص کس طرح سے توبہ کرے تو فرمایا: امام (یاقاضی) کے پاس آئے اور کہے: میں نے فلاں شخص پر تہمت لگائی ہے اور جو کچھ اس سلسلے میں میں نے کہا ہے اب اس سے توبہ کرتا ہوں (1) ۔
1۔ وسائل الشیعہ، ج۱۸، ص۲۸۳، کتاب الشہادات، باب۳۶، حدیث۴.
۲۔ چار گواہ کیوں؟۴۔ احکامِ قذف
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma