۳۔ سزا لوگوں کی موجودگی میں یوں؟

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 14
۲۔ زانی عورت کا ذکر مرد سے پہلے کیوں؟۴۔ اس سے پہلے زانی کے لئے کیا سزا تھی؟

زیرِ بحث آیت کہ جو امر کی صورت میں ہے حد جاری ہوتے وقت کچھ مومنین کو موجودگی کو واجب قرار دیتی ہے لیکن کہے بغیر واضح ہے کہ قرآن نے سزا کے لئے اسے شرط قرار نہیں دیا کہ سزا عام لوگوں کے سامنے ہو بلکہ حالات اور مصلحت کے لحاظ سے تین یا اس سے زیادہ افراد کی موجودگی کافی ہے، اہم بات یہ ہے کہ قاضی اس امر کا فیصلہ کرے کہ حد جاری کرتے ہوئے کتنے افراد کی موجودگی ضروری ہے (۱)۔
اس حکم کا فلسفہ بھی واضح ہے کیونکہ:
اوّلاً: جیسا کہ ہم کہہ چکے ہیں یہ سزا سب کے لئے لئے درس عبرت اور معاشرے کی تطہیر کا سبب ہے ۔
ثانیاً: مجرم کی شرمساری اسے آئندہ ارتکاب جرم سے روکے گی ۔
ثالثاً: جب حد کچھ افراد کے سامنے جاری ہوگی تو قاضی یا حد جاری کرنے والوں پر کسی سازش، رشوت لینے، کوئی ترجیح دینے یا شکنجہ دینے وغیرہ کا االزام نہیں آسکے گا ۔
رابعاً: حد جاری ہوتے وقت کچھ لوگوں کی موجودگی افراط اور زیادتی سے اجتناب کا باعث ہوگی ۔
خامساً: ممکن ہے حد جاری ہونے کے بعد مجرم قاضی اور حد جاری والوں کے بارے میں غلط پراپیگنڈا کرے اور جھوٹے الزامات لگائے، اگر اس موقع پر کچھ لوگ موجود ہوں تو وہ حقیقتِ حال واضح کرکے اس کی تخریبی سرگرمیوں کو روک سکیں گے ۔
اس کے علاوہ اور بھی فوائد ہیں ۔
1. اسلسلے میں مزید تفصیل کے لئے تفسیر نمونہ کی جلد ۱۲ میں سورہٴ بنی اسرائیل کی ایت۳۲ کی تفسیر دیکھئے ۔
۲۔ زانی عورت کا ذکر مرد سے پہلے کیوں؟۴۔ اس سے پہلے زانی کے لئے کیا سزا تھی؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma