۱۔ کچھ الفاظ کے معانی

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 14
فیصلہ تمھارا ضمیر کرے۲۔ معاد پر ایمان، قدرتِ خدا کے حوالے سے

”اساطیر“ ”اسطورة“ کی جمع ہے، اہل لغت کے بقول یہ دراصل ”سطر“ کے مادہ سے ”صف“ کے معنی میں ہے، اسی لئے جو الفاظ ایک ہی صف میں آجائیں انھیں ”سطر“ کہتے ہیں ۔
”اسطورة“ ایسی سطروں اور تحریروں کو کہتے ہیں کہ جو دوسرں یادگار کے طور پر رہ جائیں، گذشتہ لوگوں کی تحریروں میں چونکہ افسانے اور خرافات موجود ہیں اس لئے عام طور پر یہ لفظ جھوٹی اور افسانوی داستانوں کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔
قرآن کریم میں لفظ ”اساطیر“ نو مرتبہ آیا ہے، ہر مرتبہ بے ایمان کافروں کے حوالے سے آیا ہے، وہ انبیاءعلیہ السلام کی مخالفت کرنے کی توجیہ کے لئے استعمال کرتے تھے ۔
جیسا کہ پہلی جلد میں سورہٴ حمد کی تفسیرمیں ہم نے کہا ہے: ”رب“ ”مالک مصلح“ کے معنی میں ہے لہٰذا یہ لفظ ہر چیز مالک کے لئے استعمال نہیں ہوتا بلکہ اس مالک کو رب کہتے ہیں کہ جو اپنی مالکیت کی اصلاح، حفاظت اور تدبیر کے درپے ہو، اس بناء پر بعض اوقات یہ لفظ تربیت وپرورش کرنے والے کے معنیٰ میں بھی آیا ہے ۔
”ملکوت“ ”ملک“ (بروزن”حکم“) کے مادے سے حکومت ومالکیت کے معنیٰ میں ہے اور ”و“ اور ”ت“ کا اضافہ تاکید اور مبالغے کے لئے ہے ۔
”عرش“ اور نچلے پاوٴں والے کے تحت کے معنیٰ میں ہے، علاوہ ازیں ”چھت“ انگور کی بیل والی اور جس پر بیٹھ کر معیار لوگ تعمیر کام کرتے ہی، اُس پاڑ کو بھی عرش کہتے جب یہ لفظ پروردگار کے حوالے سے استعمال ہو تو اس کا معنیٰ ہے ”تمام ہستی“ اور ”پوری کائنات“ کہ جو درحقیقت الله کا تختِ حکومت شمار ہوتا ہے، لیکن کبھی یہ لفظ ماورائے عالم طبیعات کے لئے بولا جاتا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں عالمِ طبیعات کے لئے لفظ ”کرسی“ استعمال ہوتا ہے مثلاً ”وسیع کرسیہ السموٰات والارض“ (بقرہ/۲۵۵)(1).
1۔ ”عرش“کے بارے میں تفسیر نمونہ جلد۶ میں سورہٴ اعراف کی آیت۵۴ کے ذیل میں ہم نے تفصیلی گفتگو کی ہے ۔
فیصلہ تمھارا ضمیر کرے۲۔ معاد پر ایمان، قدرتِ خدا کے حوالے سے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma