۱۔ ایک دلیل سے مبداء اور معاد کا اثبات

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 14
رحم مارد میں ”جنین“ کے ارتقائی مراحل۲۔ رحم مادر میں انسان کی ارتقاء کا آخری مرحلہ
توجہ طلب بات یہ ہے کہ ”عالمِ جنین میں خلقت انسان کے مختلف مراحل کو زیرِ بحث آیت میں الله کی قدرت کاملہ اور بے مثال کمال کی دلیل کے طور پر پیش کیا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے سورہٴ حج میں اسی مسئلے کو انسان کی بازگشت کی دلیل کے طور پر پیش کیا گیا تھا، اس پر مستزاد یہ کہ زیرِ بحث آیت میں بھی اس مسئلے کی بنیاد پر معاد کی طرف اشارہ کیا گیا ہے (1)۔
جی ہاں! پنہاں رحم میں انسانی خلقت کے عجائبات ہر روز نیا رخ اختیار کرتے ہیں، اس عظمتِ الٰہی کو پہچاننا چاہئے ۔
گویا ماہر مصوروں ، کاریگروں اور دیگر تخلیق کاروں کا ایک گروہے، جو پانی کے ایک قطرے کے پاس بیٹھا اور شب وروز اس پر کام کررہا ہے اور اس قطرہٴ ناچیز کو بڑی باریکی سے اور انتہائی لطیف انداز سے زندگی کے مختلف مراحل سے گزر رہا ہے ۔
جنین کے رشد اور شنو ونما کے مختلف مراحل کی ایک مکمل اور صحیح فلم بن سکتی ہے اور ہم اسے دیکھ سکتے تو سمجھتے کہ کیسے عجائب اور غرائب اور کیسی عمدہ کارگری اس میں پنہاں ہے ۔
تا ہم عصر حاضر میں جنین شناسی کے بارے میں بہت پیش رفت ہوئی ہے، ماہرین کی روز افزوں تحقیقات اور تجربات نے اس سلسلے میں بہت سے مسائل واضح کردیے ہیں، انسان کی نگاہ جن ان تحقیقات کے نتائج پر پڑتی ہے تو بے اختیار ”فَتَبَارَکَ اللهُ اٴَحْسَنُ الْخَالِقِینَ“ کا نغمہ اس کی زبان پر جاری ہوجاتا ہے ۔
دوسری طرف ہر روز نیا روپ اختیار کرلینے والی پے درپے تخلیقات اور پھر خصوصاً پانی کے ایک چھوٹے سے قطرے سے ایک مکمل انسان کی پیدائش اس امر کی غماز ہے کہ الله معاد اور انسان کو حیاتِ نو عطا کرنے پر قادر ہے ۔
اس طرح سے ایک دلیل سے دو مقصد پورے ہوتے ہیں اور ایک کرشمے سے دو کام انجام پاتے ہیں (2) ۔
1۔ سورہٴ حج کی ابتداء میں آیت ۵تا۷ کے ذ یل میں ہم نے جنین شناسی کے حوالے سے معاد پر گفتگو کی ہے ۔ (اسی چودھویں جلد کے آغاز کی طرف رجوع کیجئے) ۔
2 ۔ مراحل جنین اور شاہکار تخلیق کے بارے میں تفسیر نمونہ کی دوسری جلد میں ہم نے سورہٴ آل عمران کی چھٹی آیت کے ذیل میں بھی بحث کی ہے ۔
رحم مارد میں ”جنین“ کے ارتقائی مراحل۲۔ رحم مادر میں انسان کی ارتقاء کا آخری مرحلہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma