SiteTitle

SiteTitle

SortBy
 

موسیقی کے آلات [مکروه معاملے]

Questionموسیقی کے وسائل جیسے ستار ،سنتور و کہ جنہیں لہو فساد کی نشستوں میں مثال کے طور پر شادی بیاہ کی تقریبات میں استعمال نہیں کیا جاتا اس طرح کے وسائل کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟
Answer: جواب: وہ ہر طرح کے وسائل جو عام طور پر حرام کام کے لئے استعمال ہوتے ہیں ان کا بنانا اور خرید و فروخت کرنا حرام ہے لیکن اگر کوئی آلہ مشترک (یعنی
حرام و حلال دونوں میں استعمال کیا جاتا )ہے تو جائز ہے

اہل کتاب اور کفّار کو قرآن فروخت کرنا [مکروه معاملے]

Questionکیا کفار زاور اہل کتاب کو ، قرآن فروخت کرنا جائز ہے ، خصوصا اگر ہمیں معلوم ہو کہ وہ لوگ توہین کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ، بلکہ مطالعہ کرنے کی غرض سے لینا چاہتے ہیں ؟
Answer: اگر ان کے اندر اثر کرنے کی امید ہو اور ہتک یا توہین کا باعث بھی نہ ہو تو اس صورت میں جائز ہے۔

مردوں سے مخصوص سونے کے زیورات کی خرید و فروخت [مکروه معاملے]

Questionمردوں کے استعمال سے مخصوص سونے کے ذیورات ( انگوٹھی ، گلو بنداور دستبند ) کی خریدو فروخت کا کیا حکم ہے ؟
Answer: اگر اس طرح کے سونے سے بنے ہوئے ذیورات ، مردوں کے علاوہ استعمال نہ ہوتے ہوں تو جائز نہیں ہے

نشہ آور چیزوں کی خرید و فروخت (ہیروئن چرس وغیرہ) [مکروه معاملے]

Questionکیا ہمارا یہ کہنا صحیح ہے کہ ہیروئن(نشہ آور چیزوں)کی خریدو فروخت شراب کی خرید و فروخت کی طرح ہے یعنی خریدار نشہ آور مادے کا (ہیروئن) کا مالک نہیں بنے گا اور بیچنے والا اس کی قیمت اور رقم کا مالک نہیں ہوگا ؟
Answer: جواب ۔جی ہاں صحیح ہے اور اس (نشہ آور مادے)کی خریدو فروخت کا معاملہ باطل ہے
TotalPages : 1