SiteTitle

SiteTitle

SortBy
 

بابک خرم دین کے افکار کا نشر کرنا [گمره کتابیں اور افکار]

Questionاس بات پر توجہ کرتے ہوئے کہ مشرقی آذربائیجان میں ”بابک خرم دین“ کے افکار کی وجہ سے کچھ شبہات ایجاد ہوگئے ہیں، گذارش ہے کہ اس کے سلسلے میں اپنی مبارک نظر بیان فرمائیں، نیز یہ بھی فرمائیں کہ اس کے نام اور اس کی یاد کو باقی رکھنے کے لئے بیت المال کو خرچ کرنے کا کیا حکم ہے؟
Answer: مذکورہ شخص بہت بڑا منحرف تھا، اور قومی تعصبات کی خاطر اس کے پیچھے نہ لگیں، اور اس راہ میں بیت المال یا غیر بیت المال کو خرچ کرنا جائز نہیں ہے

غلط فکروں کا پھیلانا [گمره کتابیں اور افکار]

Questionکچھ اشخاص ایسے ہیں جن کے افکار واندیشے اکثر فقہائے شیعہ کے نظریات اور اسلامی جمہوریہ پر حاکم فقہ کے مخالف ہیں (جیسے ولایت فقیہ کا نظریہ) کیا ہم اُن نظریات وافکار کو معاشرںے میں منتشر کرسکتے ہیں تاکہ لوگ مختلف اقوال کو سن کر ان میں سے بہترین کا انتخاب کریں؟ جواب کے منفی ہونے کی صورت میں، آیہٴ شریفہ (فَبَشِّر عِبَادِ الَّذِینَ یَستَمِعُون الْقَول فَیَتَّبِعُونَ اٴحْسَنَہ) کی کس طرح تفسیر کریں گے؟
Answer: یہ کام اگر بدآموزی کا سبب نہ بنے تو بہت اچھا کام ہے اور عمدتاً یہ مشکل مخالفین کے نظریات کو مناسب طریقے سے بیان کرنے سے حل ہوجاتی ہے، اس طرح کہ ان کے نظریات کو مضر اور مخرّب طریقے سے اور جھوٹ اور تہمت کے ہمراہ بیان نہ کئے جائیں، البتہ توجّہ رکھنا چاہیے کہ مسائل مختلف ہیں؛ کچھ مسائل کو عوام الناس میں بیان کرسکتے ہیں اور کچھ مسائل ایسے ہوتے کہ جن کو فقط حوزہٴ علمیہ، یونیورسٹی اور علمی محافل کی حدود میں رہنا چاہیے؛ کیونکہ اُن مسائل میں تخصصی آگاہی کی ضرورت ہے، یقینا ان دونوں مسائل کا ایک دوسرے سے مشتبہ ہونا معاشرے میں بہت مشکلات کا باعث ہوگا۔

برے مضامین پر مشتمل مسودہ کی کتابت کا حکم [گمره کتابیں اور افکار]

Questionاپنے ہاتھوں سے غلط باتیں اور تہمتیں لکھنے والے کاتب کا کیا حکم ہے کیا وہ لکھوانے والے کے ساتھ اس کے جرم میں شریک ہے حالانکہ خط پر اس کے دستخط نہیں ہیں؟
Answer: یہ کام برائی اور گناہ میں مدد کرنے کا آشکار مصداق ہے جو جایز نہیں ہے۔
TotalPages : 1