SiteTitle

SiteTitle

SortBy
 

شاگرودں کو شوق دلانے کے لیے نمبر بڑھانا [آموزش و پرورش]

Questionجیسا کہ تفسیر نمونہ کی پہلی جلد میں ایک سو چوبیسویں آیہ کریمہ کے ذیل میں کلمہ ظلم کی اس طرح سے تعبیر کی گئی ہے کہ اس آیہ (لا ینال عھدی الظالمین) میں ظلم سے مراد، صرف دوسروں پر ظلم کرنا نہیں ہے بلکہ عدل ظلم کے مقابلہ میں ہے اور عدل کے معنا ہر شی کو اس کے مقام پر رکھنا ہے۔ اس مقدمہ کے پیش نظر، وہ طالب علم جو کم نمبر لاتا ہے جسے رضائے خدا یا جان پہچان کی وجہ سے زیادہ نمبر، جس کا وہ مستحق نہیں ہوتا، اسے دے دیا جاتا۔ کیا یہاں پر ظلم کا عنوان صدق کرتا ہے؟
Answer: یہ کام ایک طرح کا ظلم اور تبعیض ہے جو نہ صرف یہ کہ رضای خدا کا باعث نہیں ہے بلکہ پروردگار عالم کی ناراضگی کا سبب ہے۔ مگر صرف ان موارد میں جہاں ارفاق کی گنجایش ہے وہ بھی استحقاق رکھنے والے تمام افراد کرنا ضروری ہوگا۔

فاسد عقاید کی تعلیم والے مدرسہ میں پڑھنا [آموزش و پرورش]

Questionہمارے شہر میں جو سرکاری اسکول ہے اس میں بعض باتیں ایسی بتائیں اور پڑھائی جاتی ہیں جو مذھب اہل ابیت (ع) کے خلاف ہیں بلکہ بعض فاسد عقاید بھی اس مین شامل ہیں جیسے یہ کہ خداوند عالم کو دیکھا جا سکتا ہے، اولیاء (پیغمبر اسلام (ص) اور اءمہ (ع) کے قبور کی زیارت حرام ہے۔ کیا اس صورت میں بچوں کو خاص کر لڑکیوں کو اسکول نہ بھیجنا، اس بات کے مد نظر کہ ان کا مدرسہ نہ جانا ان کے لیے نقصان دہ ہے اور اگر وہ نہ پڑھیں تو ان کے لیے مناسب رشتے نہیں آئیں گے۔ اس مسئلہ میں آپ کا کیا حکم ہے؟
Answer: انہیں مدرسہ بھیجنا جایز بلکہ بعض اوقات لازم ہے، اسی طرح جس طرح والدین کے لیے بچوں کو اسکول بھیجنا ضروری ہے خاص کر لڑکیوں کے لیے کہ انہیں عقاید کی تعلیم دی جائے اور اگر ممکن ہو تو ان کے لیے الگ مدرسے بنائیں جائیں، ایسا کرنا ان کے لیے واجب ہے۔

شوق دلانے کے لیے نمبر بڑھا دینے کا حکم [آموزش و پرورش]

Questionمیں ایک اسکول میں پڑھاتا ہوں، کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ سالانہ امتحان میں کوئی طالب علم ایک دو نمبر سے پاس ہونے سے رہ جاتا ہے دوبارہ کاپی دیکھنے کے بعد بھی نمبر بڑھانے کی گنجایش نہیں نکلتی مگر ضرورت کے حساب سے، اس بات کے پیش نظر کہ انسان کا وقت بہت قیمتی ہے اور بعض دفعہ طلبہ نہایت غریب گھر کے ہوتے ہیں اگر وہ فیل ہو جائیں تو ان کی زندگی میں اس کا منفی اثر پڑتا ہے، استاد تشخیص دیتا ہے کہ نمبر کا بڑھانا اس کی زندگی میں مثبت کردار ادا کر سکتا ہے تو کیا ایسے میں میرے لیے ان کے نمبر بڑھا دینا جایز ہے؟
Answer: اگر اس حد تک ارفاق اور مروت سے پیش آنا اساتذہ میں معمول ہو تو ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

مدرسہ کے امکانات سے ذاتی فایدہ اٹھانا [آموزش و پرورش]

Questionمدرسہ کے امکانات سے تحصیلی امور کے لیے پرنسپل کی اجازت سے ذاتی فایدہ اٹھانے کا کیا حکم ہے؟ کسی چیز کا نقصان ہونے کی صورت میں اس کے پیسے ادا کر دینے سے ذمہ بری ہو جائے گا؟
Answer: اگر اسکول کا پرنسپل قانون کے مطابق اجازت دے تو ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اگر وہ کہے کہ یہ قانون کے مطابق ہے تو اس کا یہ کہنا کافی ہے۔

مدرسوں میں پٹائی ہونا [آموزش و پرورش]

Questionاسکول اور مدارس کے اساتذہ کبھی کبھی تربیت اور طلباء میں نظم و ضبط پیدا کرنے کی غرض سے انہیں تنبیہ کرتے ہیں کبھی سمچھاتے ہیں، گھورتے ہیں، ڈراتے ہیں، کبھی نمبر کم دیتے ہیں، ان تمام حربوں کے ناکام ہونے کی صورت میں کبھی مارتے بھی ہیں اگر اس مار سے ان کے ہاتھ یا بدن میں نشان پڑ جائے یا لال ہو جائے تو کیا یہ حرام ہے اور مارنے والا ضامن ہوگا؟ جب کہ مارے بغیر نہ معلم انہیں اچھی طرح سے پڑھا سکتا ہے اور نہ ہی وہ ہڑھ سکتے ہیں بلکہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ اگر استاد سختی نہ کرے تو لڑکے من مانی پر اتر آتے ہیں اور ان کی من مانی سے پورے مدرسہ کا ماحول بھی خراب ہو سکتا ہے؟
Answer: جیسا کہ پہلے بھی بیان کیا جا چکا ہے کہ جہاں تک ممکن ہو مارنے سے پرہیز کیا جائے اور ضرورت کے وقت اس کے ولی کی خاص یا عام اجازت سے ایسا کیا جائے۔ البتہ ایسا کام نہ کریں جس سے دیت واجب ہو جائے اور چونکہ مارنے کے منفی اثرات زیادہ ہیں لہذا اس سے پرہیز کیا جائے۔

مدرسوں میں معلّمین کی غیرقانونی تدریس [آموزش و پرورش]

Questionبعض اوقات قانون کے مطابق مدارس یا تعلیمی مراکز میں معلّموں کی خدمات کے لئے کوئی قانونی سند نہیں ہوتی ہے، بہت سے معلّمین اس بات سے واقفیت رکھتے ہوئے بھی کہ ان کا یہ عمل غیرقانونی ہے مدیران مدارس کی ہماہنگی سے (کہ جو غالباً یا تو اَورٹائم یا ان کا حق التدریس ہوتا ہے) تعلیمی خدمات انجام دیتے رہتے ہیں لیکن ان کا حق الزحمہ ان کے نام سے لیا جاتا ہے کہ جن کی خدمات کے لئے کوئی قانونی ممانعت نہیں ہوتی ہے، پھر تنخواہ کو خدمت کرنے والے کو دیدی جاتی ہے، پہلا سوال یہ ہے کہ اس کام کا کلّی حکم کیا ہے؟ دوسرا سوال یہ کہ فوق الذکر افراد (معلّمین ، مدیران اور وہ معلّمین جنھوں نے دوسروں کو اپنے نام سے استفادہ کرنے کی اجازت دے رکھی ہے) کا شرعی وظیفہ کیا ہے؟
Answer: اگر یہ کام اعلیٰ عہدہ داروں کی ہماہنگی سے انجام پاتا ہے تو اشکال نہیں ہے۔

معلّموں کا درس کے وقت درس سے غیرمربوط کام کرنا [آموزش و پرورش]

Questionبہت سے معلّمین یا معلّمات کام اور تدریس کے اوقات دوسرے کام انجام دیتے ہیں جیسے بُنائی، اخبار اور تدریس سے غیر مربوط رسالہ پڑھنا وغیرہ، اس کام کا کیا حکم ہے؟
Answer: جائز نہیں ہے۔

طالب علم کی بدنی تنبیه [آموزش و پرورش]

Questionاُن زخموں یا طمانچوں کی دیت جو استاد اپنے شاگرد کو مقام تنبیہ میں لگاتا ہے ، نیچے دی گئی فروع میں کس طرح ہے؟

الف) جب کہ شاگرد نابالغ ہو۔

ب) جب کہ شاگرد بالغ ہو۔

ج) ولی کی اجازت سے ہو۔

ھ) ولی کی بغیر اجزات کے ہو۔
Answer: جواب: حتی الامکان بدنی تنبیہ سے پرہیز کیا جائے، ضروری ہونے کی صورت میں ولی کی اجازت سے ہونا چاہیے، البتہ وہ بھی اس قدر کہ زخمی ہوجانے یا سرخ ہوجانے یا ینل پڑجانے کی حد تک نہ ہو۔
TotalPages : 1