SiteTitle

SiteTitle

SortBy
 

ناقابل استفادہ قرآن کا جلانا [اسماء متبرکه]

Questionگل جانے اور ریزہ ریزہ ہو جانے والے قرآن والے کو جلا دینے کا کیا حکم ہے؟ انہیں جلانے کے بعد ان کی خاک کو دفن کرنا جایز ہے؟ ایسا کرنے والے کا کیا وظیفہ ہے؟
Answer: جلانا جایز نہیں ہے، اسے کسی دور پاک جگہ پر دفن کیا جا سکتا ہے یا کسی دریا کے حوالہ کر سکتا ہے البتہ وہ دریا کسی نامناسب جگہ پر نہ گرتا ہو، اور اگر کسی نے جلایا ہے تو اسے اس بات کی تاکید کریں کہ وہ آءندہ ایسا نہ کرے اور اپنے اس کام سے توبہ کرے۔

ایسا لباس پہننا جس پر اللہ لکھا ہو [اسماء متبرکه]

Questionآج کل ایسے لباس بازار میں آ گئے ہیں جن پر اسم جلالہ اللہ لکھا ہوا ہے، اس لباس کے پہننے کا کیا حکم ہے؟ اسے پہننے والے کا وظیفہ کیا ہے؟
Answer: اگر وہ ایسی جگہ نہ لکھا ہو جہاں لکھنا بے احترامی کا باعث ہو تو کویء حرج نہیں ہے۔ البتہ اسے اس بات کا خیال رکھنا پڑے گا کہ بغیر وضو اس جگہ کو نہ چھوئے اور اسے نجس نہ کرے۔

اسماء مبارک کا محو کرنا [اسماء متبرکه]

Questionایسے مجلات اور اخبارات جن میں قرآنی آیات لکھی ہوئی ہیں، ان کی حفاظت اور انہیں اپنے پاس جمع کرنا یا رکھنا ممکن نہیں ہے، ان کے ساتھ کیا کیا جائے؟
Answer: انہیں کہیں دفن کیا جا سکتا ہے یا کسی دریا میں ڈالا جا سکتا ہے یا کسی ایسے مرکز کے حوالے کیا جا سکتا ہے جو انہیں پیس کر ان دوسری مفید اشیاء بناتے ہیں۔
TotalPages : 1