SiteTitle

SiteTitle

SortBy
 

مریض کی عیادت کرنا [معاشرت]

Questionہفتہ کے کن ایام میں مریض کی عیادت کو نہیں جانا چاہیے؟
Answer: روایات میں ذکر ہوا ہے کہ روزانہ مریض کی عیادت کو نہیں جانا چاہیے بلکہ ایک دن کا ناغہ اور فاصلہ رکھ کر اس کام کوانجام دینا چاہیے اور اگر بیماری لمبی ہو جائے تو مستقل عیادت کرنا ضروری نہیں ہے مگر اس مقدار بھر جو بیمارکو ناگوار نہ ہو بلکہ اس کے لیے صحت اور بہتری کا سبب ہو۔ اور یہ کہ کس دن عیادت کے لیے جانا چاہیے اور کس دن نہیں، معتبر روایات میں ایسا کوئی ذکر نہیں ہے۔

اسلام دشمن عناصر کے ساتھ ہمنشینی اختیار کرنا [معاشرت]

Questionایسے افراد جو مشکوک ہیں اس بات پر کہ وہ اسلام دشمن طاقتوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں، ان کے ساتھ ہم نشینی کا کیا حکم ہے؟
Answer: ایسے لوگوں کی ہمنشینی ترک کرنا بہتر ہے اور اگر شک قوی ہو تو ان کی صحبت ترک کرنا واجب ہے۔

ایسے مرحوم کے سوم میں شرکت جس کا وارث صغیر ہو [معاشرت]

Questionاگر کسی نے وصیت نہ کی ہو اور اس کی اولاد میں بچے بھی ہوں تو اس کے مرنے کے بعد، تعزیت میں آنے والوں کا ایسے فرش اور قالین پر بیٹھنے کا کیا حکم ہے جس کی میراث میں وہ بچے بھی شریک ہیں؟ اسی طرح سے اس گھر میں نماز پڑھنے کا، جو تمام اولاد کی میراث ہے، کیا حکم ہے؟
Answer: اس طرح کی صورتوں میں بچوں کو اس مقدار میں پیسا دے دیا جائے کہ جس سے وہ بھی میراث اور معاملات میں شریک ہو جائیں تو اس کے بعد اس طرح کے تصرفات جایز ہو جائیں گے۔

چھوٹے نابالغ بچوں کے یہاں مہمان ہونا [معاشرت]

Questionاگر کسی گھر میں یتیم بچے ہوں جن کا باپ دنیا سے گذر گیا ہو اور ان کی سر پر ستی ان کی ماں کے ذمہ ہو اور ان میں چھوٹا ( نابالغ) بچہ بھی ہو چنانچہ حکومت کی جانب سے انھیں ماہانا وظیفہ دیا جاتا ہو یہاں تک کہ چھوٹے بچے تک کا وظیفہ دیا جاتا ہو تو اس گھر میں مہمان ہونے کا کیا حکم ہے ؟
Answer: چنانچہ بچوں کے اس ولی (سرپرست) کی اجازت سے ہو جو عادل حاکم شرعی کی جانب سے معین کیا گیا ہے تو کوئی حرج نہیں ہے لیکن معمول اور عام رائج، حد سے خارج نہیں ہونا چاہئے نیز چھوٹے بچے کے لئے اس کا مہمان ہونا نفع بخش ہو یا چھوٹے بچے کے حق کے برابر کچھ دیدے
TotalPages : 1