SiteTitle

SiteTitle

SortBy
 

والد کی ناراضگی کی صورت میں ان کے گھر جانا [صله رحم]

Questionمیرے والد کا میرے شوہر سے اختلاف ہو گیا ہے جس کی وجہ سے وہ مجھ سے ناراض ہو گیے ہیں اور کہا ہے کہ تمہیں حق نہیں ہے کہ میرے گھر میں داخل ہو، میرا فریضہ کیا ہے؟ جب کہ اس گھر میرے میری ماں اور بھائی وغیرہ بھی ہیں اور میں وہاں جانا چاہتی ہوں ان سے ملنا چاہتی ہوں، کیا میں اپنے والد کی اجازت کے بغیر وہاں جا سکتی ہوں۔ کیا میرا وہاں نہ جانا قطع رحم نہیں ہوگا؟
Answer: وہ لوگ آپ سے ملنے آ سکتے ہیں یا آپ ان سے کہیں اور ملاقات کر سکتی ہیں۔ مگر والد کے گھر میں جو ان ذاتی ملکیت ہے ان کی اجازت کے بغیر نہیں جا سکتیں۔

صلہ رحم کا معیار [صله رحم]

Questionقطع رحم اور صلہ رحم اسلام میں جس پر تاکید کی گئی ہے، کا معیار کیا ہے؟ کیا اس کے حدود آیات و روایات میں بیان ہوئے ہیں؟ اگر میں اپنی بہن بھائی کے پوتوں اور نواسوں یا اپنی خالہ سے قطع رحم کروں تو اس کا کیا حکم ہے؟
Answer: اس سے مراد اپنے اعزا و اقارب سے متعارف اور عام رابطہ اور تعلق رکھنا ہے۔ البتہ رشتہ جتنا نزدیکی ہو رابطہ ان ہی زیادہ اور مستحکم ہونا چاہیے۔

صلہ رحم و قطع رحم کی سب سے کم مثال [صله رحم]

Questionجناب کی نظر میں صلہ رحم یا قطع رحم کی مقدار یا معیار کیا ہونا چاہیے؟
Answer: اس کی سب سے کم مقدار یہ ہے کہ عرفا لوگ کہیں کہ فلاں انسان اپنے رشتہ داروں سے رابطہ رکھتا ہے اور اگر وہ اس طرح سے رہے کہ لوگ کہیں کہ فلاں نے سب سے ناطہ توڑ رکھا ہے تو یہ قطع رحم حساب ہوگا۔ رشتہ داری کا معیار مختلف خاندانوں میں مختلف ہو سکتا ہے۔

صلہٴ رحم کا حق الله ہونا [صله رحم]

Questionکیا صلہ ارحام حق الله ہے، یا حق الناس شمار ہوتا ہے؟
Answer: یہ ایک طرح کا حق الله ہے کہ جس کو خداوندعالم نے قرابتداروں کے لئے مقرر فرمایا ہے ۔

ہتک حرمت کی وجہ سے صلہٴ رحم کا ترک کرنا [صله رحم]

Questionکیا صلہٴ رحم بھی”لاحرج“ اور ”لاضرر“ قاعدوں کے تحت آتا ہے؟ مثلاً اگر کسی شخص کے لئے صلہ رحم ہتک حرمت یا آزار کا سبب ہو تو کیا اس کا ترک کرنا جائز ہے؟
Answer: جی ہاں، اگر کسی جگہ ضرر یا مہم مشقت کا سبب ہو تو یہ مورد استثناء ہے ۔

بے حجاب رشتہ داروں کے ساتھ رحم کرنا [صله رحم]

Questionارحام (قربتداروں) کی بے حجابی اور نہی عن المنکر کے شرائط کے فقدان کی صورت میں کیا پھر بھی صلہٴ رحم واجب ہے؟
Answer: اگر ان کے اعمال کی تقویت کا سبب نہ ہو تو صلہ کو انجام دینا چاہیے اور جہاں تک ممکن ہو نرم لہجہ میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنا چاہیے ۔

غیبت کے گناہ کے خوف سے صلہ رحم کا ترک کرنا [صله رحم]

Questionاگر نزدیکی رشتہ دار کے پاس بیٹھنے سے اس بات کا خوف ہو کہ وہ خود بھی غیبت میں مبتلا ہوجائے گا یا دوسروں کو غیبت کرتے سنے گا، اور وہ جگہیں بھی ایسی ہوں جہاں نہی عن المنکر کا مذاق اڑایا جاتا ہو، کیا ایسی صورت میں انسان ان سے قطع رحم کرسکتا ہے؟
Answer: جب بھی نہی عن المنکر کی تاٴثیر کی کوئی امید نہ ہو اور آپ کو خود اس گناہ میں پڑنے کا خوف ہو تو آپ رفت وآمد بند کرسکتے ہیں، لیکن کوشش کریں کہ صلہٴ رحم کو خوش کلامی سے امر بالمعروف ونہی عن المنکر کرتے ہوئے ترک نہ کریں ۔

صلہ رحم کے معنی [صله رحم]

Questionصلہٴ رحم کیا ہے؟ اور کون لوگ ارحام ہے زمرہ میں آتے ہیں؟ اور کن جگہوں میں اسلام نے صلہ رحم کو قطع کرنے کا حکم دیا ہے؟
Answer: صلہ رحم ، یعنی قرابتداروں سے میل جول برقرار رکھنا کہ جو کبھی تو ملاقات سے حاصل ہوتا ہے اور کبھی خط، ٹیلیفون یا ان کو بلانے یا کسی اور طریقہ سے ۔ اور یہ بہت دور کے رشتہ کو شامل نہیں ہوتا اور جب تک شرعی اور عرفی مانع درکار نہ ہو تو اس کو قطع نہ کرنا چاہیے ۔
TotalPages : 1