SiteTitle

SiteTitle

SortBy
 

متولی کا صدقے کے صندوق کے پیسوں کا تبدیل کرنا [صدقه]

Questionجو صدقہ، صدقہ کے صندوق میں ڈالا جاتا ہے، کیا صندوق کے متولی کے لئے جائز ہے اس کے پیسوں کو بدل دے مثلاً سکوںکو نوٹوں میں تبدیل کردے؟
Answer: کوئی اشکال نہیں ہے ۔

صدقہ کے خرچ کی کیفیت [صدقه]

Questionصدقہ کو خرچ کرنے کے سلسلے میں جناب عالی کی کیا نظر ہے؟
Answer: صدقہ محتاجوں اور ضروتمندوں کا حق ہے ۔

فقیر اور بیمار اشخاص کے سلسلے میں مالدار لوگوں کی ذمہ داری [صدقه]

Questionاگر ایک مالدار شخص اپنے تمام حقوق واجبہ جیسے خمس وزکات کو ادا کرتا ہو، لیکن معاشرے میں کچھ ایسے افراد کو دیکھے کہ جوفقر ونتگدستی کی وجہ سے بیماروں میں مبتلا ہیں، جیسے معدہ کے کام نہ کرنے نہ کرنے کی بیماری کہ جس کا نتیجہ آہتسہ آہستہ ان کی موت ہوتا ہے، یا ان کے علاوہ کچھ ایسے بیمار ہو جو علاج کا خرچ نہ ہونے کی وجہ سے موت سے قریب ہوں، کیا اس کا وظیفہ ہے کہ اپنے اموال کا کچھ حصّہ مذکورہ اشخاص کو عطا کردے؟
Answer: اگر کہیں پر مسلمان کی جان خطرے میں ہو تو حسب تمکن اس کی جان بچانا واجب کفائی ہے، لیکن اگر کوئی مسلمان ،رنج وزحمت اور سختی میں زندگی گذار رہا ہے نہ یہ کہ اس کی جان خطرے میں ہو تو ایسے افراد کی کمک کرنا مستحب موٴکد ہے ۔

امداد جمع کرنے والے کمیٹی کے ملازمین کو لوگوں سے جمع شدہ مدد میں سے انعام دینا [صدقه]

Questionامام خمینی امدادیہ کمیٹی جب کوئی پروگرام کرتی ہے، جیسے ”جشن عاطفہ“ تو لوگوں سے جمع ہونے والی مدد اس میں سے ایک رقم اس کمیٹی کے کارکنان کو دی جاتی ہے، اس کام کا کیا حکم ہے؟
Answer: اس میں سے فقط ان کی محنتوں کی اجرت کو دیا جاسکتا ہے۔

رقوم شرعیہ میں قرض کے عنوان سے تصرف کرنا [صدقه]

Questionصدقہ، کفارہ، زکات اور خمس وغیرہ کی رقم کو بطور قرض لینے اور پھر اس کو پلٹانے کی کیا صورت ہوسکتی ہے؟ وہ پیسہ جو انسان کے پاس امانت ہے اس کا کیا حکم ہے؟
Answer: اگر پیسہ کا مالک کسی رقم کو صدقہ یا خمس کے عنوان سے الگ کردے، اس میں تصرف کرسکتا ہے؛ لیکن اسے کسی کی امانت میں تصرف کا حق نہیں ہے ۔
TotalPages : 1