SiteTitle

SiteTitle

SortBy
 

غیر نقدی صورت میں ردّ مظالم [رد مظالم]

Questionوہ شخص جس کے اوپر مظالم ہیں وہ چونکہ اس کے مالک کو نہیں جانتا تو اس کو صدقہ دے دینا چاہیے، اگر جنس (نہ کہ اس کی قیمت) کو صدقہ دے تو کیا حکم ہے؟
Answer: اگر مظالم جنس ہے، جیسے گھی، تیل، دالیں وغیرہ تو ان کو فقراء کو دے سکتا ہے، لیکن اگر پیسہ تھا تو پیسہ ہی صدقہ دیا جائے گا ۔

عورت کا وہ مال و دولت جو اس نے ناجائز کاموں سے جمع کیا ہے [رد مظالم]

Questionایک عورت ، اپنے اعتراف کے مطابق کئی سال ، خلاف عفت کا م میں مبتلاء رہی ، اور اسی ناجائز طریقہ سے کسب معاش کرتی رہی نیز اسی ناجائز آمدنی سے مکان خریدا اور گھر کا سامان وغیرہ خریدا ہے اب جبکہ وہ تو بہ کرنا چاہتی ہے ، تو اس کی مال و دولت ، گھر سامان وغیرہ کا کیا حکم ہے ؟
Answer: جواب: اگر وہ عورت اس مال کے مالکوں کو پہچانتی ہے تو وہ مال ان کو واپس کر دے اور اگر نہیں پہچانتی ہے تو وہ مال مجہول المالک یعنی جس کے مالک کا پتہ نہ ہو ، کے حکم میں ہے ، اور اگر اس کو اس مال کی بہت زیادہ ضرورت ہے توحاکم شرع اس بات کا لحاظ کرتے ہوئے کہ اس نے توبہ کی ہے ، اس مال کو رد مظالم کے عنوان سے عورت کو دے سکتاہے۔

رد مظالم کے حساب کتاب کا معیار [رد مظالم]

Questionاگر انسان ارادہ کرے کہ اپنے والد مرحوم کی طرف رد مظالم کے عنوان سے کچھ پیسا ادا کرے گا تو مظالم کی قیمت موجودہ زمانہ سے حساب ہوگی یا گزشتہ زمانہ سے؟
Answer: اگر مظالم مثلی ہوں جیسے گیہوں، جو وغیرہ تو دونوں فریق کے توافق کی صورت میں سامان یا پیسے کو موجودہ زمانہ کے حساب سے ادا کرے گا اور اگر مثلی نہ ہو تو جیسے مختلف قسم کے حیوانات ہوں تو ان کی قیمت کو گزشتہ زمانہ کے حساب سے ادا کرے گا۔
TotalPages : 1