SiteTitle

SiteTitle

SortBy
 

خواب کے ذریعہ صاحب قبر کے امام ازدہ ہونے کا ثابت ہونا [خواب دیکهنا]

Questionاگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ صاحب قبر نے اپنے آپ کو امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کا نواسہ اور میرزا کے عنوان سے پہچنوایا ہے اور خواب دیکھنے والا بھی ایک محترم اور ثقہ شخص ہو؛ کیا صاحب قبر کا امام زادہ ہونا ثابت ہوجاتا ہے؟ کیا امام کی حیثیت سے اس صاحب قبر کے لئے نذر کرسکتے ہیں ؟ کیا اس کی قبر پرگنبد اور اس کی بارگاہ بنا سکتے ہیں؟ اگر کسی کتاب میں آیا ہو کہ اعداد کے رموز کے اعتبار سے مذکورہ امام زادہ اسی قبرستان میں دفن ہے،کیا صاحب قبر کا امام زادہ ہونا ثابت ہوجاتا ہے؟ کیا آئمہ علیہم السلام اور امام زادوں کے حرم میں گرہ لگانا، دھاگا یا کپڑا باندھنا یا تالا لگانے کی کوئی شرعی دلیل ہے؟
Answer: امام زادہ ہونا معتبر دلیل سے ثابت ہونا چاہیے، خواب اور اس جیسی کتابیں جن آپ نے اشارہ کیا ہے حجّت نہیں ہیں اور ان کے اوپر ترتیب اثر نہ دینا چاہیے، آئمہ علیہم السلام اور معلوم النسب امام زادوں کے حرم میں گرہ وغیرہ لگانا بھی صحیح کام نہیں ہے اور معقول طریقے سے زیارت پڑھنا چاہیے ۔

تعبیر خواب کی معتبر کتابوں سے تعبیر دیکھنا [خواب دیکهنا]

Questionتعبیر خواب حضرت یوسف، ابن سیرین اور دانیال نبی علیم السلام پر مشتمل معتبر کتابوں سے اپنے یا دوسروں کے خوابوں کی تعبیر بیان کرنا جایز ہے یا نہیں؟
Answer: اگر ان کتابوں کی طرف نسبت دی جا رہی ہو مثلا یہ کہا جائے کہ فلاں کتاب میں اس طرح سے ذکر ہوا ہے، اور انہیں بیان کرنے سے کوئی مفسدہ نہ ہو رہا ہو تو بیان کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

نیند میں روح کا وقتی طور پر جدا ہونا [خواب دیکهنا]

Questionجس وقت انسان خواب دیکھتا ہے کیا اس اس کی روح جسم سے جدا ہوتی ہے؟ اور جب وہ دوسرے انسان کو خواب میں دیکھتا ہے تو کیا اس کی روح اس شخص کی روح سے ملاقات کرتی ہے؟
Answer: خواب دیکھتے وقت انسانی روح وقتی طور پر اس سے جدا ہوجاتی ہے، موت کے وقت یہ رابطہ مکمل طریقہ سے قطع ہو جاتا ہے اور اس بات کے مد نظر کہ خواب بہت مختلف طرح کے ہوتے ہیں انسان کا کسی دوسرے انسان کو خواب مین دیکھنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس نے اس کی روح سے ملاقات کی ہے۔

سچے خوابوں کا معیار [خواب دیکهنا]

Questionکیا سچے خواب کا کوئی معیار ذکر ہوا ہے، جس پر پم اپنے خوابوں کو تطبیق دے سکیں؟
Answer: ایسا کوئی مسلم معیار ذکر نہیں ہوا ہے۔
TotalPages : 1