SiteTitle

SiteTitle

SortBy
 

گناہ سے توبہ وبخشش کا سبب ہے [توبہ]

Questionمیں ایک بہت بڑا گناہ کار شخص ہوں اور بہت سے وحشتناک گناہوں کا مرتکب ہوا ہوں، میں نے اپنے گذشتہ اعمال سے توبہ کرلی ہے اور پہلی فرصت میں نادم اور شرمسار ہوں، کیا خدا مجھے بخش دے گا؟ کون سے وہ کام ہیں جن کا اجر زیادہ ہے اور ان کو انجام دوں تاکہ سکون قلب حاصل ہوجائے؟
Answer: سب سے بڑا عمل عفو وبخشش الٰہی پر اُمیدوار رہنا ہے اور ان کاموں سے پرہیز ہے جن کو خداوندعالم نے قرآن مجید میں اور پیغمبر اکرم صلی الله علیہ وآلہ وسلّم اور آئمہ طاہرین علیہم السلام نے اپنے ارشادات میں بیان فرمائے ہیں اور علماء اور مجتہدین نے اپنی کتابوں میں لکھے ہیں، کوشش کریں کہ آئندہ میں اچھے کاموں خصوصاً لوگوں کی زبان یا مال کے ذریعہ خدمت کرنے سے گذشتہ اعمال کی تلافی کریں ۔

گناہ آلود ماحول سے ہجرت کرنا [توبہ]

Questionشہر تہران میں فحشا وفساد، بُری باتیں اور بدحجابی عام ہوگئی ہے، اور افسوس کہ حکومت کے عہدہ داران خواب غفلت میں پڑے ہوئے ہیں، میں دوران بلوغ ہی سے اجتماعی اور خصوصاً دینی لحاظ سے تہران کے ماحول سے متنفر ہوں اور مجھ میں اس کے برداشت کرنے کی طاقت نہیں ہے، قرآن مجید کے سورہٴ مبارکہ نساء کی آیت نمبر ۱۰۰ میں خداوندعالم کے سخت حکم کو مدّنظر رکھتے ہوئے کیا مناسب نہیں ہے کہ اپنے آپ کو اس فحشاء وفساد سے محفوظ رکھنے کے لئے مقدس شہروں جیسے قم یا مشہد کی طرف ہجرت کرجاؤں، تاکہ جلد از جلد روحی عذاب سے نجات حاصل کرلوں؟
Answer: اگر آپ دین اور ایمان کی حفاظت کے لئے ہجرت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں پاتے ہیں تو اس صورت میں آپ کا ہجرت کرنا ایک ضروری اور بہتر کام ہوگا؛ لیکن اس کام کوزیادہ مطالعہ کے ساتھ اور ماں باپ کی رضایت سے انجام دیں۔

گناہ سے توبہ، بخشش کا سبب ہے [توبہ]

Questionمیں ایک بہت بڑا گناہ کار شخص ہوں اور بہت سے وحشتناک گناہوں کا مرتکب ہوا ہوں، میں نے اپنے گذشتہ اعمال سے توبہ کرلی ہے اور پہلی فرصت میں نادم اور شرمسار ہوں، کیا خدا مجھے بخش دے گا؟ کون سے وہ کام ہیں جن کا اجر زیادہ ہے اور ان کو انجام دوں تاکہ سکون قلب حاصل ہوجائے؟
Answer: سب سے بڑا عمل عفو وبخشش الٰہی پر اُمیدوار رہنا ہے اور ان کاموں سے پرہیز ہے جن کو خداوندعالم نے قرآن مجید میں اور پیغمبر اکرم صلی الله علیہ وآلہ وسلّم اور آئمہ طاہرین علیہم السلام نے اپنے ارشادات میں بیان فرمائے ہیں اور علماء اور مجتہدین نے اپنی کتابوں میں لکھے ہیں، کوشش کریں کہ مستقبل میں اچھے کاموں خصوصاً لوگوں کی زبان یا مال کے ذریعہ خدمت کرنے سے گذشتہ اعمال کی تلافی کریں۔

عورت کا وہ مال و دولت جو اس نے ناجائز کاموں سے جمع کیا ہے [توبہ]

Questionایک عورت ، اپنے اعتراف کے مطابق کئی سال ، خلاف عفت کا م میں مبتلاء رہی ، اور اسی ناجائز طریقہ سے کسب معاش کرتی رہی نیز اسی ناجائز آمدنی سے مکان خریدا اور گھر کا سامان وغیرہ خریدا ہے اب جبکہ وہ تو بہ کرنا چاہتی ہے ، تو اس کی مال و دولت ، گھر سامان وغیرہ کا کیا حکم ہے ؟
Answer: جواب: اگر وہ عورت اس مال کے مالکوں کو پہچانتی ہے تو وہ مال ان کو واپس کر دے اور اگر نہیں پہچانتی ہے تو وہ مال مجہول المالک یعنی جس کے مالک کا پتہ نہ ہو ، کے حکم میں ہے ، اور اگر اس کو اس مال کی بہت زیادہ ضرورت ہے توحاکم شرع اس بات کا لحاظ کرتے ہوئے کہ اس نے توبہ کی ہے ، اس مال کو رد مظالم کے عنوان سے عورت کو دے سکتاہے۔
TotalPages : 1