SiteTitle

SiteTitle

SortBy
 

بینک کے حصص کو خریدنے کے مقابل میں انعام وصول کرنا [بینک کےمختلف مسایل]

Questionپاکستانی بینکوں میں کچھ مخصوص حصص بنام بونڈ فروخت کیے جاتے ہیں یہ اوراق چیک کی طرح ہیں اور ان کی قیمت بھی ثابت رہتی ہے لیکن کبھی کبھی حساب کے مطابق حکومت ایک معیّن رقم کو انعام یا کسی دوسرے عنوان سے ان کے مالکان کو ادا کرتی ہے، اِن حصص کا خریدنا اور اس انعام کو لینے کا کیا حکم ہے؟
Answer: جواب: کیونکہ یہ حصص اس پیسے کے مقابل ہیں جو ان کے خریدنے میں دیا گیا ہے لہٰذا ہرحال میں ان کی مالیت ہے اور انعامات، کسی خاص معاہدے کے تحت انجام نہیں پاتے ، بلکہ حکومت اپنی طرف سے ادا کرتی ہے، لہٰذا ان اوراق کے خریدنے اور اس انعام کے حاصل کرنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔

مالی کمپنیوں میں عہدہ داروں اور خریداروں کے مراجع کا الگ الگ ہونا [بینک کےمختلف مسایل]

Questionاس چیز کو مدّنظر رکھتے ہوئے کہ قرض الحسنہ سوسائٹی کے ملازمین اور خریدار مختلف مراجع تقلید کی تقلید کرتے ہیں اور بینک داری کے سیسٹم میں مراجع تقلید کے فتاویٰ مختلف ہیں، مسائل شرعی اور جدا جدا نظریوں کے سلسلہ میں ہماری کیا تکلیف ہے؟
Answer: جواب: قرض الحسنہ سوسائٹی کے چلانے کے والوں کا وظیفہ ہے کہ اپنے مراجع تقلید کے فتاویٰ کے مطابق عمل کریں اور خریداروں کے متعلق تحقیق وجستجو کرنا کہ وہ کس کے مقلّد ہیں ان پر ضروری نہیں ہے۔
TotalPages : 1