SiteTitle

SiteTitle

SortBy
 

قرض دینے کا باقی ماندہ سروس چارج [سرویس چارج]

Questionاس قرض الحسنہ سوسائٹی کے اخراجات جیسے نوکروں کی تنخواہ، کاغذات کی چھپائی، دفتر کا کرایہ وغیرہ کو پورا کرنے کے لئے قرض لینے والوں سے مندرجہ ذیل شرح کے مطابق سروس چارج لیا جاتا ہے۔

۱۔ ایک ماہ کی مدت کے قرض پر ایک فیصد۔

۲۔ دو ماہ کی مدت کے قرض پر دو فیصد۔

۳۔ دو ماہ سے زیادہ کی مدت پر سالانہ تین فیصد۔

قابل ذکر ہے کہ اگر قرض کی مقدار کم ہو تو مذکورہ رقم اخراجات کو پورا نہیں کرتی؛ لیکن اگر قرض کی مقدار کم نہ ہو تو ممکن ہے رقم خرچ سے زیادہ ہوجائے، لہٰذا مہربانی فرماکر بتائیں:

۱۔ کیا مذکورہ سروس چارج جائز ہے؟

۲۔ اگر اخراجات کو نکال کر کچھ رقم زیادہ ہوجائے اور اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ آئندہ میں بھی قرض دیا جائے گا تو اس کا کیا حکم ہے؟
Answer: جواب: سرویس چارج سے مراد وہ حق الزحمہ ہے جوو بینک یا قرض الحسنہ سوسائٹی وغیرہ کے ملازمین کو تنخواہ کے عنوان سے ان زحمتوں کے مقابل میں ادا کیا جاتا ہے کہ جس سے حساب میں خلل واقع نہ ہو اور تمام کامنجوبی انجام پاجائیں، چنانچہ اگر اضافی مقدار کو اسی نیت سے لیا جائے اور تنخواہ کے عنوان سے ملازمین اور دوسرے اخراجات میں صرف ہو تو کوئی ممانعت نہیں ہے اور باقی ماندہ مقدار کو بھی ملازمین اور دوسرے اخراجات میں صرف کریں۔

قرض الحسنہ سوسائٹی کے سروس چارج کی فیصدی کو بڑھانا [سرویس چارج]

Questionوہ قرض الحسنہ سوسائٹیاں جو ایک فیصد سروس چارج لیتی ہیں ملازمین کے اخراجات کے لئے کافی نہیں ہیں، کیا سروس چارج کی مقدار کو زیادہ کیا جاسکتا ہے؟
Answer: جواب: اگر پہلا سروس چارج ملازمین کی تنخواہوں کے لئے کافی نہیں ہے تو اس میں ضروری اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

قرض کی قسطوں کی مدت بڑھانے کے لئے سروس چارج کا دوبارہ لینا [سرویس چارج]

Questionکبھی ایسا ہوتا ہے کہ قرض دار تمام قسطوں کو اپنے وعدے پر ادا نہیں کرسکتا لہٰذا وہ قسطوں کی مدت بڑھانے کا تقاضا کرتا ہے، اس چیز پر توجہ رکھتے ہوئے کہ قرض داروں کی طرف سے مقررہ وقت پر قسطوں کی ادائیگی سبب ہوتی ہے کہ دوسرے افراد کو قرض دینے کے ضمن میں ایک دوسرا چارج لیا جائے، کیا قرض کی مدّت بڑھانے کے لئے دوسرا سروس چارج لیا جاسکتا ہے؟
Answer: جواب: دوسرا سروس چارج اس صورت میں لیا جاسکتا ہے جب اس کو تنخواہوں میں خرچ کیا جائے۔

سروس چارج کی کوقرض کی اصلی رقم سے کم کرلینا [سرویس چارج]

Questionکیا سروس چارج کو اصل قرض سے لیا جاسکتا ہے اور باقی ماندہ قرض کو ادا کردیں؟
Answer: جواب: کوئی اشکال نہیں ہے؛ بشرطیکہ قرض الحسنہ سوسائٹی کے خرچ سے زیادہ نہ ہو۔
TotalPages : 1