SiteTitle

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 

بیرونی ملک کے سامان کا اشتہار [تجارتی اشتهار]

Questionکیا غیر ملکی سامان کے اشتہار دینا جائزہے؟
Answer: اگر مسلمانوں کے ضرر اور نقصان کا سبب نہ ہو تو ممانعت نہیں ہے ۔

ضرر رساں سامان کا اشتہار [تجارتی اشتهار]

Questionضرر رساں سامان جیسے سگریٹ وغیرہ کے اشتہار کا کیا حکم ہے؟
Answer: جائز نہیں ہے ۔

کثرت استعمال کی خاطر اشتہار دینے میں جھوٹ سے استفادہ کرنا [تجارتی اشتهار]

Questionسامان کی زیادہ فروخت اور کثرت استعمال کی غرض سے جھوٹے اشتہار دینے کا نیچے دی گئی دو صورتوں میں کیا حکم ہے؟
۱۔ ایسے اشتہار میں جھوٹ سے کام لینا، جس کے جھوٹے ہونے سے ہر شخص واقف ہے ۔
۲۔ وہ جھوٹ جس سے فقط ماہرین ہی واقف ہوتے ہیں ۔
Answer: جھوٹ جائز نہیں ہے؛ مگریہ کہ اس کے واقعی ہونے پر کوئی قرینہ موجود ہو، یا اس کے مجازی معنی مراد لئے گئے ہوں ۔

سامان کے اشتہار میں عورتوں کی تصویر کو استعمال کرنا [تجارتی اشتهار]

Questionکیا سامان کے اشتہار کے لئے اور مخاطبین کی ترغیب کی غرض سے عورتوں کی تصوریوں کو استعمال کیا جاسکتا ہے؟
Answer: یہ کام عورتوں کے شایان شان اور ان کی شخصیت کے لئے مناسب نہیں ہے ۔

اشتہار میں مبالغہ آمیز عبارتوں کا استعمال کرنا [تجارتی اشتهار]

Questionکیا اشتہار میں مبالغہ آمیز عبارتیں استعمال کرنا جائز ہے جب کہ وہ جھوٹ کی مصداق بھی نہ ہوں لیکن آگاہ کرنے کی حدود سے بڑھی ہوئی ہیں اور ان سے لوگوں کو خریدنے اور استعمال کرنے کی طرف ترغیب دلائی گئی ہے؟
Answer: اگر لوگوں کی گمراہی کا سبب ہو تو اس میں اشکال ہے ۔
TotalPages : 1