توبہ کو باقی رکھنا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 

توبہ کو باقی رکھنا

Question ہمیں ایسا کام کرنا چاہئے جس سے ہماری توبہ ہمیشہ باقی رہے ؟
AnswerSmall:

تو بہ قائم ودائم رہنی چاہئے اور جب بھی نفس امارہ کے وسوسوں کی وجہ سے انسان سے کوئی غلطی سرزد ہوجائے تو فورا توبہ کرے اور ''نفس لوامہ'' کے مرحلہ میں داخل ہوجائے ، یہاں تک کہ ''نفس مطمئنہ '' کے مرحلہ تک پہنچ جائے اور وسواس کی جڑیں ختم ہوجائیں ۔

دوسری طرف ہر گناہ سے توبہ کرتے وقت بہت ہی زیادہ غور وفکر کرے اور اس بات کا خیال رکھے کہ توبہ باقی رہے اور خداوندعالم کی بارگاہ میں گناہوں کو ترک کرنے کے وعدہ پر باقی رہے ، دوسرے لفظوں میں یہ کہا جائے کہ اگر توبہ کے بعد ابھی بھی اس کے دل و جان میں کوئی شک و شبہ باقی رہ گیا ہے تو اس سے مقابلہ کرے اور جہاد بالنفس کو اپنے پروگرام کا جزء قرار دے اور اس طرح تائبین اور مجاہدین کی صفوں میں شامل ہوجائے ۔

 توبہ کرنے کے بعد دوبارہ گناہ نہ کرنے سے بچنے کے لئے چند امور کی رعایت کرنا ضروری ہے :

١ ۔  گناہ کے ماحول سے الگ ہوجائیں اور معصیت کی مجالس میں شرکت نہ کریں ۔ کیونکہ توبہ کرنے والا ابتدائی مراحل میں نقصان اٹھاتا ہے اور اس کی مثال ایسے بیمار کی طرح ہے جو ابھی ابھی بستر بیماری سے اٹھا ہو اور اگر وہ اپنے پیروں سے گندی اور آلودہ جگہ پر چلا جائے گا تو دوبارہ بیمار ہونے کا خطرہ ہے ، اس کی مثال ایسے نشہ آور شخص کی ہے جس نے نشہ سے چھٹکار پایا ہو لیکن جب بھی نشہ آور علاقہ میں چلا جائے گا تو بہت جلد دوبارہ اسی میں مبتلا ہوجائے گا ۔

٢

AnswerLarge: توبہ کو قائم و دائم اور ہمیشہ باقی رہنا چاہئے ، اگر توبہ کرنے والے کی خواہش یہ ہو کہ اس کی توبہ باقی رہے اور وہ کبھی گناہ نہ کرے تو مندرجہ ذیل امور کی رعایت کرنا ضروری ہے : ١ ۔  گناہ کے ماحول سے الگ ہوجائیں اور معصیت کی مجالس میں شرکت نہ کریں ۔  ٢ ۔  اپنے دوستوں کے ساتھ معاشرت کرنے میں تجدید نظر کریں ۔ ٣ ۔  جب بھی اس کے اندر گناہ کا وسوسہ ایجاد ہو تو خداوندعالم کا ذکر کرے ۔  ٤ ۔  ہمیشہ ان گناہوں کے برے آثار کی طرف توجہ کریں جن کو ترک کیا ہے ۔  ٥ ۔  اپنے شب و روز کے اوقات کو صحیح اور اچھے پروگراموں سے پُر کریں ۔
Peinevesht:

 

١۔  سورہ رعد ، آیت ٨٢ ۔

٢. المحجة البيضاء في تهذيب الإحياء، ملا محسن فيض كاشانى، محقق/مصحح: على اكبر غفارى، مؤسسه انتشارات اسلامى جامعه مدرسين، قم، چاپ چهارم، 1417 هـ ق، ج 7، ص87، (بيان ما ينبغي أن يبادر إليه التائب)

٣۔  سورہ توبہ ، آیت ١١٢ ۔

٤ ۔  آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی کی کتاب اخلاق در قرآن، جلد ١ ، صفحہ ٢٣٨ سے اقتباس ۔ مدرسہ امام علی بن ابی طالب قم، طبع اول ١٣٧٧ ہجری شمسی۔

TarikheEnteshar: « 1396/06/04 »
Tags
CommentList
*TextComment
*PaymentSecurityCode http://makarem.ir
CountBazdid : 6753