سورہ مجادلہ کے مضامین

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 23
یہ سُورہ مدینہ میں نازل ہو ا ہے اورمدنی سُورتوں کی طبیعت ومزاج کے مطابق زیادہ ترفقہی احکام ، اجتماعی نظام ِ زندگی اورمسلمانوں اورغیر مسلموں کے باہمی روابط کے بارے میں گفتگو کرتاہے ،اس سُورہ کے تمام مباحث کوتین حصّوں میں تقسیم کیاگیا جاسکتاہے:
١۔ پہلاحصّہ: ظہار کے بارے میں گفتگو کرتاہے ، یہ زمانہ ٔ جاہلیّت میں ایک قسم کی طلاق اور دائمی جُدائی شمار ہوتی تھی ۔ اسلام نے اس میں اعتدال پیداکیا اوراس کی صحیح راہ متعیّن کی ۔
٢۔ دوسرے حصّہ میں آدبِ مجالست کے احکام کے بارے میں گفتگوہے ،سرگوشی سے منع کیاگیاہے اورجونئے لوگ مجلس میں داخل ہوں اُنہیں جگہ دینے کے بارے میں احکام ہیں ۔
٣۔ تیسرے اورآخری حصّہ میں جوبحث ہے وہ گویامُنہ سے بولتی ہوئی بھی ہے ،تفصیلی بھی اور سرکوبی کرنے والی بھی ، منافقین یعنی وہ لوگ جوبظاہراسلام کادم بھرتے ہیں لیکن دشمنانِ اسلام کے ساتھ پوشیدہ طورپر ربط وضبط رکھتے ہیں ،ان کے بارے میں گفتگو ہے ،سچّے مسلمانوں کوگروہ شیاطین ومنافقین میں داخل ہونے سے ڈرایاگیاہے اور انہیں حُب فی اللہ اور بغض فی اللہ کے پیش نظر حزب اللہ میں شام ہونے کی دعوت دی گئی ہے ۔
سورئہ مجادلہ کی تلاوت کی فضیلت
اِس سُورہ کی تلاوت کی فضیلت میں دور دایتیں پیغمبراسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اورامام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہیں،پہلی روایت میں ہے کہ:
من قرأ سورة المجادلة کتب من حزب اللہ یوم القیامة
خوشخص سور مجادلہ کی تلاوت کرے (اوراس میں غوروفکر کرے اوراس پرکاربند ہو)تودُوسری حدیث میں ہم پڑھتے ہیں:
من قرأ سورة الحدید والمجادلة فی صلوٰة فریضة واد منھالم یعذبہ اللہ حتی یموت ابداً ولایری فی نفسہ ولافی اھلہ سوء ً ابداً و لاخصاصة فی بدنہ
جوشخص سُورہ حدید ومجادلہ واجب نمازوں میں پڑھے اوراس کا وردِ رکھے توخدااس کی پُوری زندگی میں اس پرکوئی عذاب نازل نہیں کرے گا اوروہ اپنی ذات میں اوراپنے اہل خانہ میں کوئی بُرائی نہیں دیکھے گا، نیز فقر وبدحالی میں گرفتار نہیں ہوگا ۔
اِن کو سُورتوں کے مضامین کی جومناسب مذکورہ بالا اجر اورجزا کے ساتھ ہے وہ واضح ہے اور یہ چیز خُود بتاتی ہے کہ تلاوت کا مقصد زندگی میں عملی شکل دیناہے ،ایسی تلاوت نہین جوغور وخوض اور عمل سے خالی ہو ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma