١۔معراج ایک مسلّمہ حقیقت ہے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 22

علماء اسلام کے درمیان اصل مسئلہ معراج میں کوئی اختلاف نہیں ہے ،کیونکہ قرآنی آیات بھی یہاں اورسورئہ اسراء کے آغاز میں اس پرگواہ ہیں، اور متواترروایات بھی ،زیادہ سے زیادہ یہ ہے کہ بعض لوگ پہلے سے کئے ہوئے فیصلوں کی بناپر اس بات کوقبول نہیں کرسکے کہ پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآ لہ وسلم)کی اس جسمانی پرواز میں نہ توکوئی عقلی اشکال ہے ، اور نہ ہی موجودہ زمانہ کے علوم کی طرف سے اس پرکوئی اعتراض وارد ہوتاہے ،جس کی تفصیل ہم سورئہ اسراء کی تفسیر میں مبسوط طریقہ پربیان کرچکے ہیں(١) ۔
اس بناپراستبعادات کی خاطر ، ظاہر آ یات اور صریح روایات کوترک کرنے کے لیے کوئی دلیل اورجہ نہیںہے ۔
اس سے قطع نظر اوپروالی آیات کی تعبیریں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ ایک گروہ اس مسئلہ کے خلاف لڑنے جھگڑنے کے لیے اٹھ کھڑا ہواتھا، تاریخ بھی یہی کہتی ہے کہ :مسئلہ معراج نے مخالفین کے درمیان ایک شوروغو غا کھڑا کردیاتھا ۔
اگرپیغمبرمعراج روحانی اورخواب سے مشابہ کسی چیز کے مدعی ہوتے ، تواس کے استبعاد پر یہ شور وغوغا برپانہ ہوتا ۔
 ١۔تفسیر نمونہ جلد ١٢ ۔صفحہ ١٤٠ اوراس سے بعد۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma