حق کو قبول کرنے کے لیے آمادہ دلوں کی ضرورت ہے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 22
کسی کسان کو نظر میں رکھو جوبیج بکھیر نے میں مشغول ہے ،ممکن ہے وہ ان بیجوں کے ایک حصہ کوپتھر پرڈال دے یقینی طورپر وہ کبھی بھی بار آور نہیں ہوگا ۔
دوسرے حصہ کومٹی کی ان باریک تہوں پرگراتاہے جنہوں نے سخت پتھروں کوڈھانپ رکھاہے ، یہاں بیج کونپل تو نکالے گا،لیکن چونکہ اس کی جڑوں کے لیے کافی جگہ نہیں ہے، تووہ بہت جلد خشک ہوجائے گا اورختم ہوجائے گا ۔
ایک دوسرے حصہ کوایسی مٹی کے اوپر ڈالتاہے جوزیادہ گہری ہے ،لیکن اس بیج کے درمیان مٹی میں فضول قسم کی گھاس بھی رکاوٹ کرنے والی موجود ہے،تویہ بیج نموبھی کرے گا، جڑ یں بھی پکڑے گا، لیکن بہت جلد کانٹے اور فضول گھا س اور سے لپٹ جائیں گے اوراس کاگلا دبادیں گے ۔
ان تمام بیجوں میں سے زیادہ خوش نصیب بیج وہ ہے جوگہری مٹی کے درمیان بغیر کسی مزاحمت ورکاوٹ کے قرار پائے ، کچھ زیادہ دیرنہیں لگتی کہ وہ کونپل نکالناہے شاخیں اورپتے ہے اورتناور ہو کہ پھلتاپھولتاہے ۔
وہ حق کی باتیں جوانبیاء اورخدا کے بھیجے ہوئے پیغمبروں اوران کے معصوم جانشینوں کے دہن مبارک سے نکلتی ہیں، انہیں بیجوں کی طرح ہیں،وہ دل جوسخت پتھر کے مانند ہے وہ انہیں ہرگز قبول نہیں کرتے ، اوروہ دل جن میں کمز ور سی اورتھوڑی سی بھی نرمی ہے وہ وقتی طورپراسے قبول کرلیتے ہیں اس کے بعد اسے باہر نکال پھینکتے ہیں،اور وہ دل جو قبول کرنے کے لیے آ مادہ وتیار توہیں،لیکن ہواو ہوس اورصفات رذیلہ اور شہوات کے کانٹے ان میں اُگے ہوئے ہیں، وہ ان کے اثر کو ختم کردیتے ہیں ۔
صرف وہی دل ان عظیم پیشواؤں کی باتوں کوقبول کرتے ہیں،اوران کی پرو رش کرکے انہیں باور کرتے ہیں،جوحق جوئی اورحق طلبی کی روح کے حامل ہیں اوروہ ان صفات سے بھی خالی ہیں.اوروہ مؤ منین کے دل ہیں ،ہاں(وَ ذَکِّرْ فَِنَّ الذِّکْری تَنْفَعُ الْمُؤْمِنینَ) پندو نصیحت کرتے رہو کیونکہ یہ مومنین کوفائدہ دیتی ہے ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma