٤۔ رزق حق ہے ۔

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 22
منجملہ ان امور کے جن پر ایک دقیق نظام حاکم ہے ،یہی روزی کامسئلہ ہے ، جس کی طرف زیر بحث آیت میں واضح اشارے ہُوئے ہیں ،یہ ٹھیک ہے کہ زندگی کی نعمتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے تلاش و کوشش شرط ہے ،اور کاہلی وسستی محرومیّت اور درماندگی کاسبب بنتی ہے ،لیکن یہ گمان کرلینا بھی اشتباہ اورغلط ہے کہ حرص وطمع اور نامناسب کاموں سے انسان کی روزی میں اضافہ ہوتاہے،اور عفت و متانت اورخود داری سے روزی کم ہوجائے گی ۔
اسلامی احادیث میں اس سِلسلے میں عمدہ تعبیریں نظر آ تی ہیں . ایک حدیث میں رسولِ خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)سے منقول ہے :
ان الرزق لایجرہ حرص حریص،ولا یصرفہ کرہ کارہ:
روزی خداکی طرف سے مقدر شدہ ہے ،حریص کاحرص اُسے جلب نہیں کرتا،اور نہ ہی لوگوں کی ناپسند یدگی اُسے روکتی ہے ( ١) ۔
ایک اور حدیث میں امام صادق علیہ السلام سے آ یاہے کہ آ پ علیہ السلام نے اس شخص کے جواب میں جس نے موعظ کاتقاضا کیاتھا فرمایا:
وان کان الرزق مقسو ماً فالحرص لماذا؟...
حب رزق تقسیم شدہ ہے توپھر حرص ولالچ کس بنا پر ....(٢) ۔
ان بیانات کامقصد یہ نہیں ہے کہ کوئی کوشش ہی نہ کی جائے ، بلکہ حریص اور لالچ لوگوں کو.رزق کے مقدر ہونے کی وجہ سے ان کے حرص سے روکاگیاہے۔
یہ نکتہ بھی قابلِ توجہ ہے کہ احادیث اسلامی میں جلب رزق یااس کے موانع کے عنوان سے بہت سے امور بیان کیے گئے ہیں، جن سے ہرایک اپنی نوعیّت کار آمد ہے۔
والذی بعث جدی بالحق نبیّا ان اللہ تبارک وتعالیٰ یرزق العبد علی قدر المروة،وان المعونة تنزل علی قدر علی قدرشدة البلائ:
اس ذات کی قسم جس نے میرے جد کوحق کے ساتھ بنی بناکر بھیجاہے کہ خدا وند تعالیٰ انسان کواس کی مروت وشخصیّت کے مطابق روزی دیتاہے، اور پر وردگار کی کمک اور مدد شدتِ بلا اورحادثہ کی مناسبت سے ہوتی ہے( ٣) ۔
ایک اور دوسری حدیث میں انہی حضرت سے منقول ہے :
کف الاذی و قلة الصخب یزیدان فی الرزق:
لوگوں کوتکلیف وآزارپہنچانے سے رُکنا اور شور شرابہ اورجھگڑے کوختم کرنے سے ،روزی میں اضافہ ہوتاہے (٤)۔
پیغمبراسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)سے نقل ہوا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)نے فرمایا:
التوحید نصف الدین واستنزال الرزق بالصدقة:
توحید نصف دین ہے اور روزی کوراہِ خدا میں خرچ کرنے کے ذریعہ سے نازل کرو (٥)۔
اس طرح کچھ اور امور جیسے گھر کے اطراف کوصاف ستھر ارکھنا اور برتنوں کودھونا روزی کی زیادتی کے اسباب میں سے بیان کیے گئے ہیں ۔
١۔"" نورالثقلین ""،جلد٥،صفحہ ١٢٦۔
٢۔"" نورالثقلین ""،جلد٥،صفحہ ١٢٦۔
٣۔۔"" نورالثقلین ""،جلد٥،صفحہ ١٢٥(حدیث ٣١) ۔
۴۔ وہی مدرک جلد٥،صفحہ ١٢٥(حدیث ٣٥ و٣٧) ۔
٥۔ وہی مدرک جلد٥،صفحہ ١٢٥(حدیث ٣٥ و٣٧) ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma