١۔ اصمعی کی لرزا دینے والی داستان

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 22
زمخشری تفسیر کشاف میں اصمعی (۱)سے نقل کرتاہے کہ میں بصرہ کی مسجد سے باہر آ یاتواچانک میری نگاہ ایک بیابانی عرب پر پڑی جوانپی سواری پرسوار تھا، وہ میرے سامنے آ یاتو مجھ سے پوچھا: تم کس قبیلہ سے ہو؟میں نے کہا بنی اصمع سے اس نے کہا:کہاں سے آرہے ہو؟ میں نے کہا وہاں سے جہاں خدوند رحمن کاکلام پڑھتے ہیں، اس نے کہا میرے لیے بھی پڑھو!
میں نے اس کے لیے سُورئہ الذاریات کی کچھ آ یات پڑھیں، یہاں تک کہ آیہ وَ فِی السَّماء ِ رِزْقُکُمتک پہنچا ، اس نے کہابس کافی ہے ، وہ اٹھ کھڑاہوا اور وہ اونٹ جواس کے ساتھ تاھ اُسے نحر کر ڈالا ، اوراس کاگوشت ، ان ضرورت مندوں میں جو آ جارہے تھے ، تقسیم کردیا،اس نے اپنی تلوار اور کمان بھی توڑ ڈالی اورایک طرف پھینک دی اور پشت پھیر کرچلتا بنا، یہ واقعہ گزرگیا ۔
جس وقت میں ہارون الرشید کے ساتھ خانہ خدا کی زیارت کے لیے گیاتو میں طواف میں مشغول ہوگیا، اچانک میں نے دیکھاکہ کوئی آستہ آواز کے ساتھ مجھے پکار رہاہے ، میں نے نگاہ کی تو دیکھا کہ وہی مرد عرب ہے ،لاغر اور کمزور ہوچکاہے ، اس کے چہرہ کارنگ زرد پڑھ گیاہے، (صاف ظاہر تھاکہ آتشِ عشق کااس پر غلبہ ہوگیاہے جس نے اس کو بے قرار کردیاہے )اس نے مجھے پرسلام کیا، اور دوبارہ مجھ سے خواہش کی کہ اُسی سورئہ ذاریات کواس کے لیے پڑھوں ، جب میں اس آ یت پر پہنچا ،تواس نے چلا کرکہا، ہم نے اپنے خدا کے وعدہ کواچھی طرح پالیاہے ، اس کے بعد اس نے کہا کیااس کے بعد بھی کوئی آ یت ہے تو میں نے بعد والی آ یت کوپڑھا:فَوَ رَبِّ السَّماء ِ وَ الْأَرْضِ ِنَّہُ لَحَقّ تواس نے دوبارہ چیخ مار کرکہا:
یاسبحان اللہ من ذاالذی اغضب الجلیل حتی حلف یصد قوہ بقولہ حتی الجئوہ الی الیمن؟!
یہ کتنی عجیب بات ہے ، کون تھا وہ جس نے خداوند جلیل کوغضبناک کیا، اوراُسے اس طرح قسم کھانی پڑی ، کیاانہوں نے اس کی باتوں پر یقین نہیں کیا، کہ وہ قسم کھانے کے لیے نا چار ہوا ؟! اس نے اس پر جُملہ کو تین مرتبہ دہرایا، اور زمین پرگرپڑا ، اور اس کی رُوح آسمان کی طرف پرواز کرگئی ( ۲) ۔
۱۔اس کانام "" عبد المک ابن قریب"" تھاہارون الرشید کے زمانہ میں ہواہے ، اس کاحافظ عجیب و غریب اوراس کے معلو مات تاریخ وادب اور اشعار عرب سے بہت زیادہ تھے اوراس نے ٢١٦ ھ میں بصرہ میں وفات پائی ،(الکنی والا لقاب ،جلد ٢ ،صفحہ ٣٧) ۔
۲۔"" تفسیر کشاف "" جلد ٤ ،صفحہ ٤٠٠۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma