٢۔ شب خیز کہ عاشقان بہ شب راز کنند!

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 22
رات کواُٹھ کیونکہ عشاق رات کے وقت راز و نیاز کرتے ہیں!
باوجود یکہ نماز شب نوافل اورمستحب نمازوں میں سے ہے ، لیکن قرآن مجید میں بار ہااس کی طرف اشارہ ہواہے اور یہ اس کی حد سے زیادہ اہمیّت کی نشانی ہے ، یہاں تک کہ قرآن اُسے مقام ِ محمودتک پہنچنے کاوسیلہ(سورئہ اسراء ۔٧٩)اور روشنی چشم کاسبب(جیساکہ سورئہ الم وسجدہ کی آیہ ١٧ میں آ یاہے)شمارکرتاہے ۔
اسلامی روایات میں بھی اس شبانہ رازو نیازاو رسحر گاہانہ بیدار ی پرحد سے زیادہ تکیہ ہواہے ۔
ایک جگہ پیغمبراکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)سے گناہوں کاکفارہ شمارکرتے ہُوئے فرماتے ہیں:
یاعلی ثلاث کفارات ،منھاالتھجدباللیل والنّاس نیام:
تین چیزیں گناہ کاکفّارہ ان میں ایک رات کوتہجد پڑھناہے، جبکہ لوگ سوئے ہُوئے ہوں( ۱) ۔
ایک دوسری حدیث میں رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)سے منقول ہے :
اشراف امتی حملةالقراٰن واصحاب اللیل:
میری اُمت میں زیادہ شریف حاملین قرآن اور رات کے وقت عبادت کرنے والے ہیں (۲) ۔
ایک اورحدیث میں بھی آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وصایامیں آ یاہے کہ آپ نے چار مرتبہ تکرار فرمایاہے :
علیک بصلوٰة اللیل۔
نماتہجد کوہرگز ترک نہ کرنا(۳) ۔
اورامام صادق علیہ السلام سے زیربحث آ یت (کانوا قلیلاً من اللیل مایھجعون)کی تفسیر میں اس طرح نقل ہواہے:
کانو اقل اللیالی تفوتھم لا یقومون فیھا۔
بہت کم راتیں ایسی گزارتی ہیں کہ وہ بیدار نہ ہوں اورعبادت نہ کریں (۴) ۔
ایک اور حدیث میں آ یا ہے کہ پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)نے فرمایا:
الر کعتان فی جوف اللیل احب الی من الدنیا و مافیھا۔
دورکعت نماز جورات کی تاریکی میں پڑھی جائے میرے نزدیک دنیا اور جوکچھ دنیامیں ہے اس سے بہتر ہے (۵) ۔
نیزایک حدیث میں منقول ہے کہ امام صادق علیہ السلام نے (اپنے ایک صحابی) سلیمان دیلمی سے فرمایا:
لاتدع قیام اللیل فان المغبون من حرم قیام اللیل:
عبادت کے لیے قیام شب کوفراموش نہ کرو،وہ شخص خسارے میں ہے جورات کے قیام سے محروم ہے(۶) ۔
البتہ اس سلسلے میں بہت زیادہ روایات ہیں اوران میں حد سے عمدہ تعبیریں نظر آ تی ہیں، خاص طور سے نمازِ شب گناہوں کی بخشش ، فکرو نظر کی بیداری ، دل کی روشنی ، جلب رزق، فراواںروزی اور تند رستی کے لیے ایک مؤ ثر ذ ریعہ کے طورپر متعارف ہوئی ہے اگران روایات کو جمع کیاجائے توایک مستقل کتاب بن جاتی ہے ( ۷) ۔
اس سلسلہ میں تفسیر نمونہ کی جلد ٦ ،صفحہ ٦٥٣ (سورئہ اسراء کی آ یہ ٧٩ کے ذیل میں)اور جلد ٩ ،صفحہ ٥١٦ (سورئہ الم سجدہ کی آ یت ١٧ کے ذیل میں)اور دوسرے مباحث بھی ہم نے پیش کئے ہیں ۔
۱۔"" وسائل الشیعہ "" جلد٥،صفحہ ٢٧٣۔
۲۔"" وسائل الشیعہ "" جلد٥،صفحہ ٢٧٥۔
۳۔"" وسائل الشیعہ "" جلد٥،صفحہ ٢٧٧۔
۴۔"" وسائل الشیعہ "" جلد٥،صفحہ ٢٧٩۔
۵۔"" وسائل الشیعہ "" جلد٥،صفحہ ١٤٨۔
۶۔"" بحا رالا نوار"" جلد ٨٧،صفحہ ١٤٦۔
۷۔ان روایات سے آگاہی کے لیے "" وسائل الشیعہ "" کی جلد ٥اور "" مستد رک الوسائل "" کی جلد اوّل،اور"" بحا رالا نوار"" کی جلد ٨٧ کی طرف روجوع کریں ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma