سوره تحریم/ آیه 1-5

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 24

 بِسْمِ اللَّہِ الرَّحْمنِ الرَّحیمِ

١۔یا أَیُّہَا النَّبِیُّ لِمَ تُحَرِّمُ ما أَحَلَّ اللَّہُ لَکَ تَبْتَغی مَرْضاتَ أَزْواجِکَ وَ اللَّہُ غَفُور رَحیم ۔

 ٢۔قَدْ فَرَضَ اللَّہُ لَکُمْ تَحِلَّةَ أَیْمانِکُمْ وَ اللَّہُ مَوْلاکُمْ وَ ہُوَ الْعَلیمُ الْحَکیمُ ۔

 ٣۔ وَ ِذْ أَسَرَّ النَّبِیُّ ِلی بَعْضِ أَزْواجِہِ حَدیثاً فَلَمَّا نَبَّأَتْ بِہِ وَ أَظْہَرَہُ اللَّہُ عَلَیْہِ عَرَّفَ بَعْضَہُ وَ أَعْرَضَ عَنْ بَعْضٍ فَلَمَّا نَبَّأَہا بِہِ قالَتْ مَنْ أَنْبَأَکَ ہذا قالَ نَبَّأَنِیَ الْعَلیمُ الْخَبیرُ ۔

٤۔ِنْ تَتُوبا ِلَی اللَّہِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُکُما وَ ِنْ تَظاہَرا عَلَیْہِ فَِنَّ اللَّہَ ہُوَ مَوْلاہُ وَ جِبْریلُ وَ صالِحُ الْمُؤْمِنینَ وَ الْمَلائِکَةُ بَعْدَ ذلِکَ ظَہیر ۔

 ٥۔ عَسی رَبُّہُ ِنْ طَلَّقَکُنَّ أَنْ یُبْدِلَہُ أَزْواجاً خَیْراً مِنْکُنَّ مُسْلِماتٍ مُؤْمِناتٍ قانِتاتٍ تائِباتٍ عابِداتٍ سائِحاتٍ ثَیِّباتٍ وَ أَبْکارا۔

 

ترجمہ              

 

رحمن وحیم خدا کے نام سے

 

١۔ اے پیغمبر(ص) ! جوچیز خدانے تیرے لیے حلال کی ہے اُسے اپنی بیویوں کوخوش رکھنے کے لیے اپنے اُوپر حرام کیوں کرتے ہو اور خدا غفور ورحیم ہے ۔

 ٢۔ خدانے (ایسے موقعوں کے لیے )تمہاری قسموں کے کھولنے کی راہ کوواضح کردیا ہے اورخداہی تمہارا مولاہے اور وہ علیم وحکیم ہے ۔

 ٣۔اوراس وقت کویاد کرو جب پیغمبر(ص)نے اپنا ایک راز اپنی بیویوں میں سے بعض کوبتلا یا، لیکن جب اس نے اس راز کوافشاء کردیا توخُدانے پیغمبر(ص)کواِس سے آگاہ کیا اور پیغمبر(ص) نے اس کا ایک حصّہ تواس سے بیان کیا اورایک حصّہ بیان نہ کیا . جب پیغمبر(ص) نے اپنی بیوی کواس کی خبردی تواس نے کہاکہ آپ کواس بات سے کِس نے آگاہ کیاہے ؟ توآپ نے فرمایا کہ علیم وخبیر خدانے مجھے اس بات سے آگاہ کیاہے ۔

 ٤۔اگرتم دونوں اپنے فعل سے توبہ کر لو (تواس میں تمہارانفع ہے)کیونکہ تمہارے دل حق سے پھر گئے ہیں ، اوراگرتم دونوں اس کے برخلاف ایک دوسری کی مدد کرتی رہو گی ( تب بھی تم اس کاکچھ نہ بگاڑ سکوگی )کیونکہ خُدا اس کامددگار ہے .اوراسی طرح جبرئیل اورصالح مومنین اوران کے علاوہ تمام فرشتے اس کے پشتیبان ہیں ۔

 ٥۔اگروہ تمہیں طلاق دے دے توقریب ہے کہ اس کاپروردگار تمہاری جگہ اس کے لیے تم سے اچھی بیو یاں قرار دے جومُسلمان ، متواضع ،توبہ کرنے والیاں ، عبادت گذار اور ہجرت کرنے والیاں ہوں گی اوربیوہ اور باکرہ ہوں گی ۔

 

12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma