سوره طلاق/ آیه 4- 7

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 24

٤۔وَ اللاَّئی یَئِسْنَ مِنَ الْمَحیضِ مِنْ نِسائِکُمْ ِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُہُنَّ ثَلاثَةُ أَشْہُرٍ وَ اللاَّئی لَمْ یَحِضْنَ وَ أُولاتُ الْأَحْمالِ أَجَلُہُنَّ أَنْ یَضَعْنَ حَمْلَہُنَّ وَ مَنْ یَتَّقِ اللَّہَ یَجْعَلْ لَہُ مِنْ أَمْرِہِ یُسْراً ۔

 ٥۔ ذلِکَ أَمْرُ اللَّہِ أَنْزَلَہُ ِلَیْکُمْ وَ مَنْ یَتَّقِ اللَّہَ یُکَفِّرْ عَنْہُ سَیِّئاتِہِ وَ یُعْظِمْ لَہُ أَجْراً ۔

 ٦۔أَسْکِنُوہُنَّ مِنْ حَیْثُ سَکَنْتُمْ مِنْ وُجْدِکُمْ وَ لا تُضآرُّوہُنَّ لِتُضَیِّقُوا عَلَیْہِنَّ وَ ِنْ کُنَّ أُولاتِ حَمْلٍ فَأَنْفِقُوا عَلَیْہِنَّ حَتَّی یَضَعْنَ حَمْلَہُنَّ فَِنْ أَرْضَعْنَ لَکُمْ فَآتُوہُنَّ أُجُورَہُنَّ وَ أْتَمِرُوا بَیْنَکُمْ بِمَعْرُوفٍ وَ ِنْ تَعاسَرْتُمْ فَسَتُرْضِعُ لَہُ أُخْری ۔

٧۔ لِیُنْفِقْ ذُو سَعَةٍ مِنْ سَعَتِہِ وَ مَنْ قُدِرَ عَلَیْہِ رِزْقُہُ فَلْیُنْفِقْ مِمَّا آتاہُ اللَّہُ لا یُکَلِّفُ اللَّہُ نَفْساً ِلاَّ ما آتاہا سَیَجْعَلُ اللَّہُ بَعْدَ عُسْرٍ یُسْراً۔

 

ترجمہ

 

 ٤۔تمہاری عورتوں میں سے جوماہانہ عادت سے نا امید ہیں ، اگر تمہیں ان کی وضع میں (حاملہ ہونے کے لحاظ سے )شک ہوتوان کی عدّت تین ماہ ہے اوراسی طرح سے وہ عورتیں جنہوں نے ابھی ماہانہ عادت دیکھی ہے .اورحا ملہ عورتوں کی عدّت یہ ہے کہ وہ وضع حمل کریں . اورجوشخص تقوا ئے الہٰی اختیار کرے گا، خدا اس پر کام کو آسان کردے گا ۔

٥۔یہ خدا کافرمان ہے جواُس نے تم پر نازل کیاہے اورجوشخص خدائی تقوٰی اختیارکرے گا توخدا اس کے گناہوں کوبخش دے گا اوراس کے اجرو ثواب کوبڑھا دے گا ۔

 ٦۔ جہاں تم سکونت رکھتے ہو اور جوتمہارے اختیار میں ہے ) وہاں ان (مطلقہ عورتوں) کوسکونت دو ، اورانہیں ضرر نہ پہنچائو کہ معاملے کوان پر تنگ نہ کر دو ( مطلقہ عورتوں )کوسکونت دو ، اورانہیں ضرر نہ پہنچائو کہ معاملہ کوان پر تنگ نہ کردو ( اور وہ گھر چھوڑنے پرمجبورہوجائیں) اوراگر وہ حاملہ ہوں توان کونققہ دو یہاں تک کہ وہ وضع حمل کریں اوراگروہ تمہارے بچے کو دودھ پلائیں توتم اس کی اُجرت دو ( اوربچوں کے بارے میں معاملے کو )شائستہ مشورے کے ذ ریعے انجام دو ، اور اگر تم میں باہم موافقت نہ ہو تو بچے کودودھ پلانے کاکام دوسری عورت اپنے ذمہ لے گی ۔

 ٧۔جن لوگوں کے پاس وسیع ذ رائع و وسائل ہیں وہ توانپی وسعت کے مطابق خرچ کریں ، لیکن جو تنگ دست ہیں توجوکچھ خُدانے انہیں دیاہے وہ اس میں سے خرچ کریں .خدا کسی شخص کواس توانائی سے زیادہ جواس نے اُسے دی ہے ، تکلیف نہیں دیتا. خدا عنقریب سختی کے بعد آ سانی قرار دے گا ۔

12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma