سورہ ٔ طلاق کے مضامین

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 24
یہ سورہ مدینہ میں نازل ہوا اور اس کی ١٢ آ یات ہیں

 اہم ترین مسئلہ جواس سورہ میں پیش کیاگیاہے،جیساکہ اس سورہ کے نام سے ظاہر ہے، وہ مسئلہ طلاق،اس کے احکام وخصو صیات اوراس کے نتائج ہیں . اس کے بعد مبداء و معاد، پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوّت اور بشارت و نذارت کے مباحث بیان کئے گئے ہیں ۔

 اِس طرح اس سورہ کے مضامین کودوحصّوں میں تقسیم کیاجاسکتاہے :

 پہلاحصّہ:اس سورہ کی پہلی سات آ یات ہیں ، جو طلاق اور اس سے مربُوط مسائل کے بارے میں گفتگو کرتی ہیں .ان میں اس مسئلہ کی جز ئیات کومنحصر اورپُر معنی عبارتوں میں دقیق اور لطیف انداز میں اس طرح پیش کیاگیاہے کہ انسان انہیں دیکھ کرخود کواس موضُوع میں پورے طورپر مستغنی سمجھتاہے ۔

 دوسراحصّہ:جوحقیقت میں پہلے حصّہ کے اجراء کاسبب ہے ، خدا کی عظمت ، اس کے رسُول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کے مقامِ عظمت صالحین کے جرو ثواب اور بد کاروں کی سزا اور عذاب کے بارے میں بحث کرتاہے . نیز اس اہم اِجتماعی مسئلہ کے اجراء کی ضمانت کے طورپر ایک منظّم مجموعہ قواعد پیش کرتاہے .ضمناً یہ سورہ ایک دوسرانام بھی رکھتاہے اوروہ سورہ نساء قصریٰ ( بروزن ومعنی صغریٰ )مشہور نساء کے مقابلہ میں ہے ، جو نساء کُبریٰ ہے ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma