شانِ نزول

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 24
مفسرین نے آ یہ ٔ لم تقولون مالا تفعلون کی شان نزول میں بہُت سی روایات بیان کی ہیں کہ جن میں کچھ زِیادہ اختلاف نہیں ہے ، ان میں کچھ یہ ہیں :
١: مومنین کی ایک جماعت یہ کہا کرتی تھی کہ (اس کے بعد ) جب بھی ہم دشمن کے مقابل ہوں گے توپُشت نہیں پھیریں گے اور فرار نہیں کریں گے .لیکن انہوں نے (اپنے قول کوپورا نہ کیا ، اور جنگ ِ اُحد کے دن بھاگ کھڑے ہُوئے ، یہاں تک کہ پیغمبراکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پیشانی زخمی ہوگئی اور آپ کے دو دندانِ مُبارک بھی شہید ہو گئے ۔
٢: جِس وقت خُدانے شہدا ئے بدر کاثواب بیان کیاتوصحابہ کی ایک جماعت نے کہا: اب جبکہ مُعاملہ اس طرح ہے توہم آ ئندہ کی جنگوں میں اپنی تمام تو ا نائیاں صَرف کردیں گے ،پھروہ جب اُحد میں بھاگ کھڑے ہُوئے تواوپر والی آیت نازل ہُوئی اورانہیں سرزنش کی ۔
٣: مُسلمانوں کی ایک جماعت حکم جہاد کے نزول سے پہلے یہ کہا کرتی تھی: اے کاش ! خُدا ہمیں بہترین اعمال کی نشاندہی کرتا کہ ہم ان پر عمل کرتے زیادہ دیر نہ گزری تھی کہ خُدانے انہیں یہ خبردی کہ افضل اعمال ، ایمانِ خالص اورجہاد ہے لیکن یہ خبر انہیں اچھی نہ لگی اور لیت ولعل کرنے لگے تویہ آ یت نازل ہُوئی اور انہیں سرزنش کی ( ١) ۔
١۔مجمع البیان ،جلد٩،صفحہ ٢٧٨ باقی مفسّرین نے بھی کچھ فرق کے ساتھ یہی روایات بیان کی ہیں ۔ 
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma