سوره ممتحنه/ آیه 10- 11

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 24

۱۰۔یا اٴَیُّہَا الَّذینَ آمَنُو ا إِذا جاء َکُمُ الْمُؤْمِناتُ مُہاجِر اتٍ فَامْتَحِنُوہُنَّ اللَّہُ اٴَعْلَمُ بِإیمانِہِنَّ فَإِنْ عَلِمْتُمُوہُنَّ مُؤْمِناتٍ فَلا تَرْجِعُوہُنَّ إِلَی الْکُفَّارِ لا ہُنَّ حِلٌّ لَہُمْ وَ لا ہُمْ یَحِلُّونَ لَہُنَّ وَ آتُوہُمْ ما اٴَنْفَقُو ا وَ لا جُناحَ عَلَیْکُمْ اٴَنْ تَنْکِحُوہُنَّ إِذا آتَیْتُمُوہُنَّ اٴُجُورَہُنَّ وَ لا تُمْسِکُو ا بِعِصَمِ الْکَو افِرِ وَ سْئَلُو ا ما اٴَنْفَقْتُمْ وَ لْیَسْئَلُو ا ما اٴَنْفَقُو ا ذلِکُمْ حُکْمُ اللَّہِ یَحْکُمُ بَیْنَکُمْ وَ اللَّہُ عَلیمٌ حَکیمٌ ۔
۱۱۔ وَ إِنْ فاتَکُمْ شَیْء ٌ مِنْ اٴَزْو اجِکُمْ إِلَی الْکُفَّارِ فَعاقَبْتُمْ فَآتُو ا الَّذینَ ذَہَبَتْ اٴَزْو اجُہُمْ مِثْلَ ما اٴَنْفَقُو ا وَ اتَّقُو ا اللَّہَ الَّذی اٴَنْتُمْ بِہِ مُؤْمِنُونَ ۔

ترجمہ

10۔ اے ایمان لانے و الو! جب مومن عورتیں ہجر ت کرکے تمہارے پاس آ ئیں توتم اُن کی آزمائش کرلیاکرو ،خُدا تو ان کے ایمان سے اچھّی طرح آگا ہ ہے ،پھر جب تم انہیں مومنہ پاؤ تو انہیں کُفّار کی طرف مت لُوٹا ؤ کہ تو وہ کُفّار کے لیے حلال ہیں اورنہ ہی کفّار اُن کے لیے حلال ہیں ، اورجوکچھ اُن کے شوہر وں نے (اُن سے ازدو اج کرنے میں )خرچ کیاہے وہ انہیں دے د و، اب تمہارے لیے ان سے نکاح کرنے میں کوئی گناہ نہیں ہے جبکہ تم ان کامہر انہیںادا کردو ، اور تم بھی کافرہ بیویوں کوہرگز اپنی زوجیّت میں نہ رکھو ( اور اگر تمہاری عورتوں میں سے کائی کافرہ ہوجائے اوروہ کافروں کے شہر کی طرف بھاگ جائے ) تو تُم حق رکھتے ہو کہ جوحقِ مہرتم نے اداکیاہے اُس کامُطالبہ کرو جس طرح وہ حق رکھتے ہیں کہ جن عورتوں سے وہ جُدا ہوگئے ہیں ، ان کے حق مہرکا تم سے مُطالبہ کریں ، یہ خدا کاحکم ہے جوتمہار ے درمیان حکم کرتاہے .اورخدا علیم وحکیم ہے ۔
۱۱۔اگر تمہاری بیویوں میں سے بعض تمہارے ہاتھ سے نِکل جائیں (اورکفّار کی طرف پلٹ جائیں)اورتم جنگ میں ان پرکامیابی حاصل کرلو اورمالِ غنیمت تمہارے ہاتھ آ ئے ، توجن کی بیو یاں چلی گئی ہیں ، ان کو اتنامہردے دو جتنا اُنہوںنے دیاہے اور اس خُدا کی مخالفت سے پرہیز کرو جس پر تم سب ایمان رکھتے ہو ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma