سوره ذاریـات کے مضامین اور فضیلت

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 22

یہ سورئہ مکہ میں نازل ہوا
اس کی ٦٠ آیات ہیں

اس سُورہ میں بحث کامحور پہلے درجہ میں معاد وقیامت اورمؤ منین اور کفار کی جزاء وسزا سے مربوط مسائل ہیں ،لیکن اس لحاظ سے سورہ ق کی طرح نہیں ہے ، بلکہ اس سُورہ میں بحث کے لیے دوسرے عنوانات بھی نظر آ تے ہیں ۔
کلی طورپر کہاجاسکتاہے،کہ اس سُورہ کے مباحث ذیل کے پانچ محوروں کے گرد گردش کرتے ہیں ۔
١۔ جیساکہ ہم بیان کرچکے ہیں ، اس کے ایک حصہ میں معاد وقیامت اوراس کے متعلقات کے مباحث بیان ہوئے ہیں ۔
٢۔ اس سُورہ کے دوسرے حِصّہ میں مسئلہ توحید اورنظام آفرینش میں خدا کی آ یات اور نشانیوں کابیان ہوا ہے ، جوطبی طور سے معاد کے مباحث کی تکمیل کرتاہے ۔
٣۔ تیسراحِصّہ ان فرشتوں کی داستان کے بارے میں ہے ، جو ابراہیم علیہ السلام کے مہمان ہُوئے تھے ۔
٤۔ اس سُورہ کی دوسری آ یات موسیٰ علیہ السلام و قومِ عاد وثمود اور قومِ نوح کے داستانوں سے متعلق مختصر اشارے ہیں ، اوران کے ذ ریعہ دوسرے کفار اور مجرموں کوخبر دار کرتاہے ۔
٥۔ اور آخر میں اس سُورہ کاایک حصہ متعصب اورہٹ دھرم اقوام کے گذ شتہ انبیاء سے مبارزہ کرنے کوبیان کرتاہے اور پیغمبراسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جوسخت ترین مخالفین کے مقابلہ میں قرار پائے تھے ، تسلّی دیتاہے، اور استقامت کی دعوت ۔

اس سُورہ کی تلاوت کی فضیلت

ایک حدیث میں امام صادق علیہ السلام سے آ یاہے :
من قرأ سورة الذاریات فی یومہ اولیتہ اصلح اللہ لہ معیشتہ و اتاہ برزق و اسع و نورلہ قبرہ بسراج یز ھرالیٰ یوم القیامة۔
جوشخص دن یارات کے وقت سُورۂ ذاریات کوپڑھے گاخدااس کی زندگی کے حالات اورمعیشت کی اصلاح کرے گا، اس کووسیع روزی دے گا، اوراس کی قبر کوایک ایسے چراغ سے روشن کرے گا، جوقیامت کے دن تک چمکتارہے گا( ١) ۔
ہم بارہا بیان کرچکے ہیں، کہ ان عظیم اجروں کوحاصل کرنے کے لیے صرف زبان کافی نہیں ہے ، بلکہ اس کامقصد ایسی تلاوت ہے ، جوفکر و نظر میں تحریک پیدا کرے، اورانسان کوعمل پر ابھارے ۔
ضمنی طورپراس سُورہ کی نامگذاری ذرایات کے ساتھ سُورہ کی پہلی آ یت کی مناسبت سے ہے ۔
 ١۔ مجمع البیان ، آغاز سُورہ ذاریات ،ثواب الاعمال ،مطابق نقل تفسیر نورالثقلین ،جلد٥ ،صفحہ ١٢٠۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma