٣۔ایمان،جہاد اورانفاق میں پیش قدمی کرنے والے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 23

اِس میں شک نہیں کہ جوایمان اوراعمال ِخیر میں دوسروں سے مقدم ہوتے ہیں ان میں شجاعت بھی ہوتی ہے اورانہیں زیادہ آگاہی بھی حاصل ہے اور ان میں جذبۂ ایثار وقربانی بھی زیادہ ہوتاہے ۔اس بناپر وہ سب درگاہِ خدامیں برابر نہیں ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ مذ کورہ بالاآ یات میں اس مسئلہ پرانحصار کیاگیاتھا کہ وہ لوگ جنہوں نے (فتح مکّہ یافتح حدیبیہ )سے پہلے یامطلق فتوحاتِ اِسلام میں انفاق کیاہے اورجہاد کیاہے ،بارگا ہِ خدامیںدوسرے ان کے برابرنہیں ہیں۔ ایک حدیث میں ابوسعید خدری سے منقول ہے وہ کہتے ہیں کہ حدیبیہ کے سال ( چھ ہجری )ہم رسول ِ خدا(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے ،جس وقت ہم عسفان (مکّے کے قریب ایک جگہ ہے )پہنچے تورسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)نے فرمایا:
ہوسکتاہے کہ عنقریب ایسی قوم آئے جو اپنے اعمال کاتمہارے اعمال سے موازنہ کرتے ہوئے تمہیں چھوٹا تصوّر کرے ۔
ہم نے کہا وہ کون ہیں؟اے خدا کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! کیا اس سے مراد قریش ہیں؟ فرمایا:
نہیں ،وہ اہل یمن ہیں جن کے دل تم سے زیادہ رقیق اورنرم ہیں( اوران کے اعمال تم سے زیادہ ہیں) ۔
ہم نے عرض کیاکہ کیا وہ ہم سے بہترہیں ۔فرمایا:
اگران میں سے کسی ایک کے پاس سونے پہاڑ ہواوروہ اس کاراہِ خدامیں انفاق کرے توایک مدّ(1) یااس سے نصف جوتم خرچ کرتے ہووہ اس کے برابر بھی نہیںہے ۔ جان لوکہ یہ فرق ہے ہمارے اور دوسرے لوگوں کے درمیان اورخدا کایہ ارشاد اس کاشاہد ہے کہ (لایستوی منکم من انفق من قبل الفتح و قاتل ...(2) ۔
یہ نکتہ بھی قابل ِ توجہ ہے کہ پروردگار ِ کوقرض دینے سے مراد اس کی راہ میں ہرقسم کاانفاق ہے جس کاایک اہم مصداق پیغمبراِسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)اورامام المسلمین کی مدد کرنا ہے تاکہ وہ حکومت ِاسلامی کے قیام وانصرافی کے سلسلہ میں اسے ضروری مصارف میں خرچ کرے ۔اسی لیے کافی کی ایک حدیث میں امام جعفرصادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ آپ نے فرمایا :
(ان اللہ لم یسئل خلقہ ممافی ایدیھم قرضاً من حاجة بہ الیٰ ذالک و ماکان للہ من حق فانما ھو لولیہ ) ۔ خدانے اپنے بندوں سے کسِی احتیاج کی بناپرقرض کامطالبہ نہیں کیا،جو خداکے حقوق ہیںوہ اس کے ولی اورنمائندہ کے لیے ہیں (۳) ۔
ایک اورحدیث میں امام موسیٰ کاظم علیہ السلام سے :
(من ذاالذی یقرض اللہ ... ) کے ذیل میں مروی ہے کہ ( نزلت فی صلة الامام ) یہ آ یت امام کو ہدیہ دینے کے بارے میں نازل ہوئی ہے (۴) ۔
۱۔ظاہر ا مراد ایک مد طعام ہے جوکلو سے بہت کم ہے ۔
۲۔درالمنثور ،جلد ٦،صفحہ ١٧٢۔
۳۔تفسیر صافی ،صفحہ ٥٢٢۔
۴۔تفسیر صافی ،صفحہ ٥٢٢۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma