٤۔ سُورہ قمر کا آغاز و اِختتام

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 23
قابلِ توجہ امر یہ ہے کہ سُورہ قمر وحشت واضطراب اورقُربِ قیامت کی تنبیہ کے ساتھ شروع ہواہے اووہ سکون وآرامِ مطلق ، کہ جوسچّے مومنین کے لیے ملیک مقتدر کے پاس مقام ِ صدق میں ہے ، اس کوبیان کرتے ہوئے اختتام پذیر ہورہاہے تربیّت کامرحلہ ہی ایسا ہوتاہے کہ جووحشت واضطراب سے شروع ہوتاہے اورمکمّل آرام وسکون پر ختم ہوتاہے ،وہ انکار ِ پریشاں کوجمع کرنے کے بعد سرکش خواہشات کورام کرتاہے ،انسان کے اندرونی خوف واضطراب سے مگراہی وفنا کے عوامل کودُور کرتاہے اوراسے پروردگار ِ عالم کے جوارِ اَبدیت اوراس کی بارگاہِ رحمت وقُرب کے سکون واطمینان سے ہم آغوشی کاشرف بخشتاہے ۔
حقیقی طورپر اس طرف توجہ کرنے سے کہ پروردگار ِ عالم ہستی میں غیر متنازع فیہ مالک اورمختارِ کُل حاکم ہے اوراس پر توجہ کرنے سے کہ وہ صاحب ِ اقتدار ہے اوراس کی قُدرت ہرچیز میں نافع ہے ،انسان کوبے مثل وبے نظیر سکون ،واطمینان قلب میسّر آتاہے ۔
بعض مفسّرین نے نقل کیاہے کہ یہ دومقدّس نام ملیک ومتقدر اجابت دعاکے سلسلہ میں بہت گہری اور شدید تاثیر رکھتے ہیں اس موضوع سے متعلق ایک روای نقل کرتا ہے کہ میں اس گمان کے ساتھ مسجد میں وارد ہوا کہ صبح ہوگئی ہے لیکن درحقیقت ابھی رات کاایک حصّہ باقی تھا ۔ میرے علاوہ مسجد میں کوئی اورنہیں تھا ،میں بالکل تنہاتھا ،اچانک میں نے اپنے پیچھے ایک حرکت محسوس کی جس سے میں ڈر گیا میں نے دیکھاکہ کوئی اجنبی پُکار رہاہے اے وہ شخص کہ جس کادل خوف سے لبریز ہے تو ڈرمت اورکہہ :اللھم انّک ملیک مقتدرماتشاء من امریکون : اس کے بعد تو جوچاہتاہے اس کے لیے دُعا کر وہ شخص کہتاہے کہ میں نے یہ مختصر سی دُعاپڑھی پھرکوئی چیزایسی نہیں تھی جس کاخداسے میں نے سوال کیا ہو اورہو پوری نہ ہوئی ہو (۱) ۔

خداوندا!توملیک ومقتدر ہے ہمیں اس طرح کی توفیق عطافرما کہ ہم ایمان وعمل اورتقوےٰ کے سائے میں مقام ِ صِدق میں تیرے جوارِ رحمت کے زیرسایہ قیام پذیر ہوں ۔
پروردگار ا!ہم ایمان رکھتے ہیں کہ قیامت کادن گنہگاروں کے لیے وحشت ناک تلخ اور ناگوار ہے ،اس دن ہماری اُمید صرف تیرے لُطف وکرم سے وابستہ ہے ۔
بارِ الہٰا!ہمیں بیداررُوح اورہوشیار عقل مرحمت فرماتاکہ ہم گزشتہ لوگوں کے حالات سے درسِ عبرت حاصل کریں اور اس راستے پر نہ چلیں جس پرچل کروہ ہلاک ہوئے ۔
 ۱۔رُوح المعانی ،جلد ٢٧ ،صفحہ ٨٣۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma