سوره فتح/ آیه 22- 25

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 22

٢٢۔وَ لَوْ قاتَلَکُمُ الَّذینَ کَفَرُوا لَوَلَّوُا الْأَدْبارَ ثُمَّ لا یَجِدُونَ وَلِیًّا وَ لا نَصیراً ۔
٢٣۔سُنَّةَ اللَّہِ الَّتی قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلُ وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللَّہِ تَبْدیلاً ۔
٢٤۔وَ ہُوَ الَّذی کَفَّ أَیْدِیَہُمْ عَنْکُمْ وَ أَیْدِیَکُمْ عَنْہُمْ بِبَطْنِ مَکَّةَ مِنْ بَعْدِ أَنْ أَظْفَرَکُمْ عَلَیْہِمْ وَ کانَ اللَّہُ بِما تَعْمَلُونَ بَصیراً ۔
٢٥۔ ہُمُ الَّذینَ کَفَرُوا وَ صَدُّوکُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرامِ وَ الْہَدْیَ مَعْکُوفاً أَنْ یَبْلُغَ مَحِلَّہُ وَ لَوْ لا رِجال مُؤْمِنُونَ وَ نِساء مُؤْمِنات لَمْ تَعْلَمُوہُمْ أَنْ تَطَؤُہُمْ فَتُصیبَکُمْ مِنْہُمْ مَعَرَّة بِغَیْرِ عِلْمٍ لِیُدْخِلَ اللَّہُ فی رَحْمَتِہِ مَنْ یَشاء ُ لَوْ تَزَیَّلُوا لَعَذَّبْنَا الَّذینَ کَفَرُوا مِنْہُمْ عَذاباً أَلیما۔

ترجمہ

٢٢۔اگرکفّار (سر زمین حدیبیہ میں ) تم سے جنگ کرتے توبہت جلد بھاگ کھڑ ے ہوتے ، اور پھر کوئی اپنا ولی اور یا رو یاور نہ پاتے ۔
٢٣۔یہ سُنّتِ الہٰی ہے جوپہلے بھی یہی تھی ، اورتو کبھی بھی سنت الہٰی میں تغیر وتبد یلی نہ پائے گا ۔
٢٤۔وہ وہی تو ہے جس نے ان کاہاتھ تم سے اور تمہاراہاتھ اُن سے مکّہ میں روک لیا، بعد اس کے کہ تمہیںان پر فتح یاب کردیاتھا ، اورجوکچھ تم انجام دیتے ہو خدا اُسے دیکھ رہاہے ۔
٢٥۔وہ ایسے لوگ ہیں جو کافر ہوگئے ہیں، اور تمہیںمسجد الحرام ( کی زیارت )سے روکا ہے ،اور تمہاری قربانیوں کے قُر بان گاہ کی جگہ تک پہنچنے سے مانع ہُوئے ، اوراگر یہ بات نہ ہوتی کہ صاحب ایمان مرد اور عورتیںتمہاری بے خبری میں تمہارے پائوں تلے روند ے جائیں گے ، اور اس طرح سے ایک عار اور عیب لاشعوری طورپر تمہیں لگ جائے گا ،( توخداہر گزاس جنگ سے مانع نہ ہوتا )مقصد یہ تھا کہ خداجسے چاہے اپنی رحمت میں داخل کرے ،اوراگر مومنین اورکفّار (مکّہ میں)ایک دوسرے سے جدا اورالگ ہوجاتے ، توہم کا فروںپر درد ناک عذاب کرتے ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma