ترجمہ
۶۱ ۔ اگرا ن سے تو پوچھے کہ آسمانوں اور زمینوں کوکس نے خلق کیااورکس نے تمہارے
لیے شمس و قمر کو مسخر کیاہے ، تووہ کہیں گے اللہ نے تو پھر وہ ( عبادت خداسے منحرف
کیوں ہورہے ہیں ؟
۶۲ ۔ خدا اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہتا ہے روزی کوفراخ کردیتا ہے اورجس کے لیے
چاہتا ہے تنگ کردیتا ہے . خدا ہرچیز کاجاننے والا ہے ۔
۶۳ ۔ اگرتوان سے پوچھے کہ آسمان سے پانی کس نے برسایا اوراس کے وسیلہ سے زمین کواس
کی موت کے بعد کس نے زندہ کردیا ؟ توکہیں گے کے اللہ نے توان سے کہہ :تمام تعریفیں
اللہ ہی کے لیے ہیں . مگر ان میں سے اکثر لوگ نہیں سمجھتے ۔
۶۴۔ یہ دنیا کی زندگی تولہوولعب کے سواکچھ نہیں اورحقیقی زندگی کامقام تودار آخرت
ہی ہے کاش کہ وہ لوگ جانتے ۔
۶۵ ۔ جب یہ لوگ کشتی میں س وار ہوتے ہیں توخلوص کے ساتھ اللہ کو پکارتے ہیں ( اور
اس کے غیرکو بھول جاتے ہیں ) .مگر جب اللہ انھیں نجات دے کر خشکی پر پہنچا دیتا ہے
تووہ پھر شرک کرنے لگتے ہیں ۔
۶۶۔ ( چھوڑو انہیں ) تاکہ ہم جو آیات انھیں بخشی ہیں ان کا انکار کرین اور دنیا کی
زود گز ر لذّات سے فائدہ اٹھائیں . لیکن بہت جلد انھیں معلوم ہوجائے گا ۔