شان نزول :

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 16
بعض مفسرین نے ایک روایت نقل کی ہے جس کے مطابق اس سورہ کی ابتدائی گیا رہ آ یات مدینے میں نازل ہوئیں ،ان مسلمانوں کے متعلق جو مکہ میں تھے ،اظہار اسلام کرتے تھے مگرمدینہ کو ہجرت کر نے کے لیے تیار نہ تھے ۔
انھیں اپنے ان بھائیوں کی طرف سے جو مدینے میں تھے ،ایک خط ملا جس میں تحریر تھا کہ :
” تم جوایمان کا اقرار کرتے ہو وہ خدا کو قبول نہیں ہے مگر یہ کہ ہجرت کرو اور ہمارے پاس آجاؤ “
یہ خط پاکر انھوں نے ہجرت کاارادہ کرلیا اور مکہ سے نکلے . مشرکین کے ایک گروہ نے ان کاتعاقب کیا اور ان سے جنگ کی مہاجرین میں س ے بعض تو مارے گئے اور بعض بچ گئے ( اور احتمال یہ بھی ہے کہ بعض نے مشرکین کی اطاعت کرلی اور مکہ کو واپس ہوگئے ) ۔
بعض دیگر مفسرین نے دوسری آیت کے متعلق یہ خیال ظاہر کیاہے کہ یہ عماریاسر اور دوسرے ابتدائی مسلمانوں کے متعلق ہے جو ایمان لے آئے تھے اور دشمنان اسلام کے مظابرداشت کررہے تھے ۔
بعض کا خیال ہے کہ اس سورہ کی آٹھویں آیت سعد ابن ابی و قاص کے اسلام لانے کے بارے میں نازل ہوئی تھی ۔
لیکن ان آیات کو دقت نظر سے دیکھا جائے تو معلو م ہوتاہے کہ ان آیات کامسئلہ ہجرت سے کوئی تعلق نہیں ہے .ان میں تو صرف ان مظالم ذکر ہے جو اس زمانے میں دشمنا ن اسلام روار کھتے تھے یہاں تک کہ وہ مظالم بھی کہ جو مشرک والدین کی طرف سے اپنی اولاد پربھی روارکھے جاتے تھے ۔
یہ آیات دشمنان اسلام کی ستم کاریوں اور مظالم کے مقابلہ میں مسلمانوں کواستقامت اورپامردی تعلیم دیتی ہیں اور اگر درمیان میں کسی مقام پرجہاد کاذکر آگیا ہے تو اس اس کامفہوم بھی اس امتحان میںثبات ِ قدم ہے نہ کہ مسلمانوں کامسلح جہاد ، جس کا حکم مدینے میں نازل ہواتھا ۔
اس طرح اگر کہیں منافقین کاذکرہے تو ممکن ہے کہ اس کااشارہ ان کمزور ایمان لوگوں کی طرف ہوجو مکہ میں مسلمانو ں کے درمیا ن رہتے تھے ، وہ کبھی مسلمانوں سے مل جاتے تھے اور کبھی مشرکین سے . غرض جس کسی کابلہ بھاری دیکھتے اسی کے ساتھ ہوجاتے تھے ۔
بہر حال ،ان آیات کی ترتیب وتنظیم اس امر کی شاہد ہے کہ ان سب کو مکی سمجھیں اور روایات بالاجن میں باہم توافق نہیں ہے وہ اس تنظیم کوختم نہیں کرسکتیں ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma