اے انسان ! اپنے والدین سے نیکی کر :

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 21

یہ اور بعد کی آیات درحقیقت وہ وضاحت ہے جس کاگزشتہ آیات میں ” ظالموں“ اور ” محسنین “کے بارے میں اجمالی طورپر تذ کرہ ہوچکا ہے ۔
سب سے پہلے نیکو کاروں کی کیفیّت کوبیان کیاگیا ہے اور ماں باپ کے ساتھ نیکی کرنے ور ان کی زحمات کاشکر یہ ادا کرنے سے بات شروع کی گئی ہے جوشکر پر وردگار کامقدمہ ہے ، ارشاد ہوتا ہے : ہم نے انسان کوحکم دیا ہے کہ وہ اپنے ماں باپ سے نیکی کرے (وَ وَصَّیْنَا الْإِنْسانَ بِوالِدَیْہِ إِحْساناً )(۱) ۔
” وصیت “اور ” لوصیہ “مطلق سفارش کے معنی میںہے اوراس کامفہوم مرنے کے بعد کے امور میں منحصر نہیں ہے لہذا کچھ لوگوں نے یہاںپراس کی ” امر حکم اور فرمان “کے معنی میں تفسیر کی ہے ۔
پھر ماں کے حقوق کی اوّلیّت کومدّنظر رکھتے ہوئے فرمایاگیا ہے :اس کی ماں تکلیف کی حالت میں اسے پیٹ میں رکھتی ہے اور تکلیف ہی سے اسے جنم دیتی ہے اوراس کاپیٹ میں رہنا اوراس کی دودھ بڑھا ئی کی مدت تیس مہینے ہے (حَمَلَتْہُ اٴُمُّہُ کُرْہاً وَ وَضَعَتْہُ کُرْہاً وَ حَمْلُہُ وَ فِصالُہُ ثَلاثُونَ شَہْراً ) ۔
اس تیس مہینے کی مدّت میں ماں اپنے بچے کے بارے میں بہت بڑی فدا کاری اور ایثار کامظا ہرہ کرتی ہے ۔
انعقادنطفہ کے پہلے ہی دن ماں کی حال تبد ہونا شروع ہوجاتی ہے اوراس کے لیے مسلسل تکالیف کا دورشر وع ہوجاتا ہے ، اروئے (۲) کی حالت ( wamting of pregnancy) جوماں کے سخت ترین حالات میں سے ایک ہے ظا ہر ہوناشروع ہوجاتی ہے اس حالت کے بارے میںڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ :
یہ حالت ماں کے جسم میں اس غذائی قلت کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے جو وہ اپنے بچّے کے لیے ایثار کرتی ہے ۔
جنین (پیٹ موجود بچّہ )جس قدر نشو ونماپا تا رہتا ہے اسی قدر زیادہ سے زیادہ ماں کے جسم سے مواد حاصل کرتارہتا ہے حتٰی کی یہ مواد اُس کی ہڈ یوں اور اعصاب پر بھی اثر ڈالتا ہے بسا اوقات یہ بچّہ ماں کی نیند ، خوارک اور آرام وآسائش تک کوسلب کرلیتا ہے اورحمل کے آخری دنوں میں توماں کے لیے قدم اٹھانا ، اور نشست و برخاست بھی مشکل ہوجاتی ہے ،لیکن یہ ماں کاجگر ہوتا ہے کہ وہ ان تمام مصائب ومکلات کوبڑ ے حوصلے اوراس محبت اورامید کے ساتھ ، برداشت کرتی ہے کہ بہت جلد اس کابچہ دنیامیں آنکھ کھولے گا اوراس کے سامنے مسکرائے گا ۔
وضع حمل : جوماں کی زندگی کے سخت ترین لمحات میں ایک ہے ، کازمانہ سرپر آ جاتا ہے اور یہ وہ وقت ہوتا ہے کہ بعض اوقا ت اولاد کے لیے ماں کواپنی جان کی بازی لگا دینا پڑتی ہے ۔
بہرحال ایک سنگین زمانہ توگزرجاتا ہے اورایک دوسراسنگین دورانیہ شروع ہوجاتا ہے : بچہ کی رات دن کی دیکھ بھال کادورانیہ کہ جن میں ایسے بچے کی تمام ضر وریات پوری کرنا ہوتی ہیںجواپنی ضروریات کوبیان کرنے کی بھی قدرت نہیں رکھتا ۔
اگراسے کوئی در د ہوتا ہے کہ تووہ اس کی جگہ تک نہیں بتاسکتا، اگراسے بُھوک یاپیاس اور سردی یاگرمی کی کوئی تکلیف ہوتی تو وہ اسے بیان کرنے کی قدرت نہیں رکھتا ، سوائے اس کے کہ وہ روناشروع کردے اور ماں کوصحیح اندازہ کرکے صبر اورحوصلے کے ساتھ اس کی ایک ایک ضر ورت کامدا دا کرنا پڑ تا ہے ۔
بچّے کی صحت وصفائی اس دوران ایک طاقت فرسامشکل ہوتی ہے ، اسے غذ ادینا بھی بہت بڑا ایثار ہے جوماں ہی کے جسم سے حاصل ہوتی ہے ۔
اس دوران بچّے کو جو مختلف بیمار یان لاحق ہوتی ہیںوہ ایک اور مشکل ہیں جن کامقابلہ ماں بڑ ے صبر اورحوصلہ کے ساتھ کرتی ہے ۔
قرآن مجید نے یہاںصرف ماں کی مشکلات کوبیان کیا ہے اور باپ کاتذ کرہ نہیں کیا ، اس لیے نہیں کہ باپ کوکوئی ا ہمیّت نہیں دی گئی ،کیونکہ ان میںسے بہت سی مشکلات میں باپ بھی ماں کے ساتھ شریک ہوتا ہے ، لیکن چونکہ ماں کاحِصّہ زیادہو تا ہے لہٰذ اماں کے تذ کرے کوبہت ا ہمیّت دی گئی ہے ۔
یہاں پر ا یک سوال پیدا ہو تا ہے کہ سورہ ٴ بقرہ کی ۲۳۳ ویں آیت میں رضاعت (دودھ پلانے ) کی مدّت پُور ے دوسال ذکر کی گئی ہے ، جیساکہ ارشاد ہوتا ہے ۔
”وَ الْوالِداتُ یُرْضِعْنَ اٴَوْلادَہُنَّ حَوْلَیْنِ کامِلَیْنِ لِمَنْ اٴَرادَ اٴَنْ یُتِمَّ الرَّضاعَة “
” ما ئیں اپنے بچوں کودوسال مکمل دودھ پلانے کے عرصے کومکمل کرنا چا ہیں “۔
جب کہ زیر تفسیر آیت میں ” حمل اوروضاعت “ کی مجموعی مدّت صرف تیس ما ہ بیان ہوئی ہے ،توکیا حمل کادو رانیہ چھ ما ہ ہو سکتا ہے ؟
فقہاء اور مفسرین نے اسلامی روایات کی روشنی میں جواب دیا ہے کہ :
جی ہاں ! حمل کی کم از کم مدّت ۶ ما ہ اور مفیدرضا عت کا زیادہ سے زیادہ عرصہ ۲۴ ما ہ ہوسکتا ہے ،حتی کہ ” جالینوس “ اور ” ابن ِ سینا“ جیسے قدیم اطباء یہ بات نقل کی گئی ہے کہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے یہ چیز دیکھی ہے کہ بچہ چھ ما ہ کی مدت حمل کے بعد بھی پیدا ہوا ہے ۔
حتمی طورپر قرآنی تعبیر سے یہ بات بھی سمجھی جاسکتی ہے کہ حمل کی مُدّت سے جس قدر عرصہ کم کیاجائے گا بچے کی رضاعت اسی قدر اس کا اضافہ کیاجائے گا تاکہ دونوں عرصہ مل کر تیس ما ہ بن جائیں ، ابن عباس سے بھی یہی بات نقل کی گئی ہے کہ اگر عورت کے حمل کی مدت نوما ہ ہوتواسے اپنے بچے کواکیس ما ہ دودھ پلاناچا ہیئے اور اگرچھ ما ہ ہوتو چوبیس مہینے ۔
قانونِ فطرت بھی اسی بات کامتقاضی ہے کیونکہ دوران حمل کی کمی تلافی رضاعت کی مُدّت کے دوران کی جانا چا ہیئے ۔
پھرارشاد ہوتا ہے : انسانی زندگی اسی طرح جاری اور ساری رہتی ہے ،یہاں تک کہ وہ زمانہ پہنچ جاتا ہے جس میں وہ جسمانی طاقت کے لحاظ سے اپنے کمال کوپہنچ جاتا ہے اور چالیس برس کی حُدود میں داخل ہوجاتا (حَتَّی إِذا بَلَغَ اٴَشُدَّہُ وَ بَلَغَ اٴَرْبَعینَ سَنَةً)(۳) ۔
بعض مفسرین ” بلوغ اشد “ (انتہائی مرحلے تک پہنچ جانے ) کوچالیس سال کے عرصے تک پہنچ جانے سے ہم آہنگ اوراس کی تاکید سمجھتے ہیں ، لیکن ظا ہر یہ ہے کہ کہ ” بلوغ ِ اشد “ اشارہ ہے جسمانی طورپر بالغ ہونے کی طرف اور ”بلوغ اربعین سنہ “ (چالیس سال تک پہنچ جانا ) فکر ی اور عقلی طور پر بلوغ کی طرف اشارہ ہے ، کیونکہ مشہور ہے کہ انسان عام طورپر چالیس سال کے سن میں عقل کے کامل ہونے کے مرحلے کوپہنچ جاتا ہے اور یہ بھی کہاگیا ہے کہ اکثر و پیشتر انبیاء چالیس برس کے سن میں نبوّت پرمبعُوث ہُوئے ۔
ضمنی طورپر یہ بھی بتاتے چلیں کہ جسمانی لحاظ سے قدرت وطاقت تک پہنچنے کا سِن بلُوغ کونسا ہے ؟ اس بارے میں بھی مفسرین کی مختلف آرا ء ہیں ، بعض لوگ تو بلو غ کاوہی مشہور سن جانتے ہیں جوسُورہٴ بنی اسرائیل کی ۲۴ ویں آیت میں مذ کور ہوا ہے ․ یتیموں کے بارے میں جس کی طرف اشارہ کیاگیا ہے جب کہ بعض روایات میں اس بات کی تصریح کی گئی ہے کہ یہ سن اٹھارہ سال کا ہے ۔
البتہ اس بارے میں کوئی امر مانع نہیں ہے کہ یہ تعبیر مختلف مقامت پر مختلف معانی دے جوقرینے سے ظا ہر ہوتے ہیں ۔
حدیث میں آیا ہے ک :
” انّ الشیطان یجر ید ہ علی وجہ من زاد علی الاربعین ولم یتب ،و یقول بابی وجہ لایفلح “۔
شیطان اپناپاتھ ان لوگوں کے چہرے پر پھیر تا ہے جوچالیس سال کی عمر کوتو پہنچ جاتے ہیں لیکن گنا ہوں سے توبہ نہیں کرتے اور کہتا ہے میراباپ قربان جائے اس پر چہرے پرجوکبھی کامیاب نہیں ہوگا (اوراس انسان کی پیشانی پر کامیابی کا نور نہیں چمک رہا ہے ( ۴) ۔
ابن عباس سے منقول ہے :
” من اتی علیہ الاربعون سنة فلم یغلب خیرہ شرّہ فلیتجھز الی النّار “۔
” جس شخص پر چالیس سال گز رجائیں اوراس کی نیکی اس کی بُرائی پرغالب نہ آ ئے اسے جہنم کے لیے آمادہ ہونا چا ہیئے “۔
بہرحال قرآن مجید سلسلہ گفتگو کوآ گے بڑھا تے ہُوئے کہتا ہے کہ جب یہ لائق اور بایمان شخص چالیس سال کے سن کوپہنچتا ہے توخدا سے تین چیزوں کی درخواست کرتا ہے : سب سے پہلے توکہتا ہے ۔
خدا وندا ! مجھے ہدایت عطافرما اورتوفیق دے کہ میں ان نعمتوں کاشکر ادا کروں جوتونے مجھے اورمیرے والدین کوعطا فرمائی ہیں (قالَ رَبِّ اٴَوْزِعْنی اٴَنْ اٴَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتی اٴَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَ عَلی والِدَیَّ )(۵) ۔
اس سے پتہ چلتا ہے کہ با ایمان شخص ایسے سن وسال میں ایک توخدا کی عطاکردہ نعمتوں کی گہرائی اور گیرائی سے آگاہ ہوجاتا ہے اور دوسر ے اپنے والدین کی ان خدمات سے اچھی طرح باخبر ہوجاتا ہے اور اس عرصے تک بجالائے ہیں اوروہ اس عمر کی پہنچا ہے ،کیونکہ ایسے سن وسال میں انسان عام طورپر خود بھی صاحبِ اولاد ہوجاتا ہے اوراپنے والدین کی طاقت فرساتکا لیف اورایثار پرمبنی خدمات کواپنی آنکھوں سے دیکھتا ہے اوربے اختیار انہیں یاد کرتے ہُوئے خدا کاشکر ادا کرتا ہے ۔
اپنی دوسری درخواست ان الفاظ میں میںپیش کرتا ہے” خدا وندا! مجھے تو فیق عطا فر ماک نیک اعمال بجالاؤں ایسے اعمال جن سے توراضی ہو “ (وَ اٴَنْ اٴَعْمَلَ صالِحاً تَرْضا ہ) ۔
آخری تیسر ی درخواست ان الفاظ میں پیش کرتا ہے : خدا وندا ! میری اولاد اور میرے خاندان کواصلاح کے راستے پردوام عطا فرما (وَ اٴَصْلِحْ لی فی ذُرِّیَّتیِنِّی) ۔
” لی “ (میرے لیے ) کی تعبیر ضمنی طورپر اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ میرای اولاد کی نیکی اور بہتری اس اندا ز میں ہو کہ اس کے نتائج مجھے بھی ملیں ۔
” فی ذریّتی “ ( میر ی اولاد میں ) کی تعبیر مطلق صُورت میں بیان ہوئی ہے جواس بات کی طرف اشارہ ہے کہ نیکی اور بہتری کی ہمیشگی اس کے تمام خاندان میں ہو ۔
یہ بات قابلِ توجہ ہے کہ کہ پہلی دُعاء میں والدین کو شریک کرتا ہے ، تیسری میں اولاد کو، لیکن دوسری دُعا ء میں اپنے آپ کو اور صالح انسان کو ایسا ہی ہونا چا ہیئے کہ اگر ایک آنکھ کے ساتھ خود کودیکھتا ہے تو دوسری کے ساتھ ان لوگوں کودیکھتا ہے جواس پرحق رکھتے ہیں ۔
او ر آیت کے آخر میں ان دومطالب کو بیان کررہا ہے جو ایک دوسر ے کے لیے موٴ ثر اور عملی امور ہیں ، کہتا ہے : پروردگار ا! میں اس عمر میں تیری طرف رجوع کرتا ہو ں اور تو بہ کرتا ہوں (إِنِّی تُبْتُ إِلَیْکَ) ۔
میں ایسے مرحلہ پرپہنچ چکا ہوں کہ جس میں میر ی زندگی کے خطوط کو متعیّن ہونا چا ہیئے اورآخر العمر تک مجھے اسی طرح برقرار رہناچا ہیئے ، جی ہاں ! میں چالیس سال تک پہنچ چکا ہوں اورمیر ے جیسے بندے کے لئے کتنی بُری بات ہے کہ تیر ی طرف رجوع نہ کروں اورآب تو بہ سے اپنے تیئن گنا ہوں سے پاک نہ کروں ۔
اور یہ بھی کہتا ہے کہ : میں یقینا فرمانبر داروں میں ہوں (وَ إِنِّی مِنَ الْمُسْلِمین) ۔
درحقیقت یہ دونوں جُملے ان تین دعاؤں کی پشت پنا ہ کی حیثیت رکھتے ہیں اور ملاکران سب کا مفہوم یوں بنتا ہوں کہ : جب میں نے توبہ کرلی ہے اور تیر ے حکم کے سامنے غیر مشروط طورپر جھک گیا ہوں توتُو بھی بزرگواری فرما اور ان نعمتوں سے مجھے سرفراز فر ما ۔
بعد کی آیت میں اس موٴ من ، شکرگزار صالح العمل اور توبہ کرنے والے گروہ کے اجر اور جزا کاواضح ذکر ہے ، اس میں تین ا ہم جز اؤں کاذکر کیاگیا ہے ۔
سب سے پہلے فر مایاگیا ہے : یہی تووہ لوگ ہیں ، جن کے بہتر ین اعمال ہم قبول فرمائیں گے (اٴُولئِکَ الَّذینَ نَتَقَبَّلُ عَنْہُمْ اٴَحْسَنَ ما عَمِلُو) ۔
اس سے بڑھ کراور کیاخوش خبری ہوسکتی ہے کہ خدا وند بزرگ و قادر ومنان ایک کمزور اور ناچیز بندے کے اعمال قبول فرمائے جو دوسر ے اعزاز ات کے علاوہ بذاتِ خودا یک عظیم اعزاز اور بلند مرتبہ اور روحانی نعمت ہے ۔
یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب خداوند ِ عالم تمام نیک اعمال کوقبول فر ماتا ہے ،توپھر کیوں کہتا ہے کہ ” ان کے بہترین اعمال قبول کریں گے “۔
اس سوال کاجواب کچُھ مفسرین نے یوں دیا ہے کہ بہترین اعمال سے مراد واجبات اور مستحبات ہیں جومنا حات کے مقابلے میں اگرچہ وہ نیک اعمال توہیں لیکن ان میں یہ صلاحیت نہیں ہوتی کہ مقبول بھی قرار پائیں اوران کے ساتھ اجر اور ثواب کا تعلق ہو (۶) ۔
دوسراجواب یہ ہے کہ خداوند عالم ان کے بہترین اعما ل کوقبولیت کامعیار قرار دیتا ہے حتّی کہ دوسرے درجے اورکم ا ہمیت کے اعما ل کو بھی اپنی رحمت اوراپنے فضل وکرم سے پہلے درجے کے اعما ل میں شمار کرتا ہے اور یہ بالکل ایسے ہی ہوگا ، جیسے کوئی خریدار بیچنے والے کی طرف سے مختلف اجناس کواپنے فضل وکرم سے اعلیٰ جنس کے حساب سے خرید ے او ر اورخدا وندِ عالم کے فضل اوراس کے لطف وکرم کے بارے میں جوکچھ کہاجائے عجیب نہیں ہے ۔
خدا کی دوسری مہر بانی ان کے گنا ہوں سے صرف نظر ہے ، ارشاد فر مایاگیا ہے : ہم ان کے گنا ہوں سے د رگز کریں گے ( وَ نَتَجاوَزُ عَنْ سَیِّئاتِہِمْ ) ۔
جبکہ ان کا مقام اہل بہشت میں ہے (فی اٴَصْحابِ الْجَنَّة)(۷) ۔
خدا کی تیسر ی مہر بانی ان کے ساتھ یہ ہوگی کہ باوجود ان کی لغز شوں کے اللہ تعالیٰ انہیں پاک وصاف کرکے نیک اورپاک لوگوں میں انہیںجگہ دے گا ، جومقربان بارگاہ رب العزّت ہوں گے ۔
ضمنی طورپر یہاں اس تعبیر سے یہ استفادہ بھی ہوتا ہے کہ ’ ’ اٴَصْحابِ الْجَنَّة“ سے یہاں مراد وہ مقربان بار گاہ ِ ایزا دی ہیں جن کے پاکیزہ دامن گنا ہ معصیّت کے غبار سے کبھی آلودہ نہیں ہوئے اور تو بہ کرنے والے یہ موٴ من مغفرت الہٰی کے بعد ان کے ساتھ اور ان کے زیر مقام پائیں گے ۔
آیت کے آخر میں مذکورہ نعمتوں کی تاکید کے لیے فر مایاگیا ہے : یہ وہ سچا وعدہ ہے جوان سے کیاجاتا ہے (وَعْدَ الصِّدْقِ الَّذی کانُوا یُوعَدُون) ( ۸) ۔
سچا وعدہ کیوں نہ ہو ؟ جب کہ وعدہ خلافی یاتوکسِی پشیمانی اورنا دانی کی وجہ سے ہوتی ہے یاپھر کمز وری اور نا توانی کی وجہ سے اورخدا وندِ عالم ان سب سے منزہ و مبرّہ ہے ۔
۱۔” توصیہ “ عام طورپر دومفعولوں کی طرف متعدی ہوتا ہے ، البتہ دوسرا مفعول یاتو ” باٴ “ کے ساتھ متعدی ہوتا ہے یا ” الی “ کے ساتھ ، بنا ء بریں مندرجہ بالا عبار ت میں” احسانا ً “ کاکلمہ دوسرا کلمہ مفعول واقع نہیں ہوسکتا ، مگر یہ کہ ” وصینا “ کو ” الز منا“کے معنی میں لیاجائے ، جو دومفعولوں کی طرف متعدی ہوتا ہے اور حرف جارہ کو بھی نہیںچا ہتا ، یاپھر آیت کے لیے کوئی محذوف مانیں ، اور کہیں کہ اصل میں یوں ہے ، ” وَصَّیْنَا الْإِنْسانبان یحسن بوالدیہ احسانا ً“ توایسی صورت میں ” احساناً “ فعل محذوف کا مفعول مُطلق ہے ۔
۲۔اس حالت میں حاملہ عورت کوکھٹی اورترش چیزیں کھانے کی خوا ہش پیدا ہوتی ہے ( متر جم ) ۔
۳۔ ” حتّٰی “ یہاں پرایک محذوف جُملے کے لیے غا یب کے طورپر جس کی تقدیری صورت یوں ہے۔
وعاش الانسان واستموت حیاتہ حتّٰی اذابلغ اشدہ “ ۔
بعض مفسرین اسے ” وصینا“ کی غا یت یا ” ماں ، باپ کی اپنے بچّے کی نگرانی “ کی غایت سمجھتے ہیں اور یہ دونوں احتمالات بعید معلوم ہوتے ہیں ،کیونکہ نہ تو ماں باپ کے ساتھ نیکی کے بارے میں حکم الہٰی چالیس سال تک ختم ہوجاتا ہے اور نہ ہی بچے کے لیے والدین کی دیکھ بھال چالیس سال تک قائم رہتی ہے ۔
۴۔ تفسیر رُوح المعانی ، جد ۲۶، ص ۱۷۔
۵۔ ” او زعنی “ ” ایزار “ کے مادہ سے ہے ، جس کے کئی معانی ہیں ، (۱) ہدایت کرنا ( ۲) بے را ہ روی سے روکنا (۳) عشق ومحبت پیداکرنا (۴) توفیق دینا ۔
۶۔ طبرسی نے مجمع البیان میں، علامہ طباطبائی نے المیزان میں ، فخر رازی نے تفسیر کبیر میں اوردوسر ے مفسرین نے اس آیت کے ذیل میں اسی طرح لکھا ہے ۔
۷۔ ”فی اٴَصْحابِ الْجَنَّة “ ایسے محذوف سے متعلق ہے جو” ھم “ ضمیر کا حال واقع ہورہا ہے اوراس کی تقد یر ی صُورت یوں ہے ” حالکو نھم موجودین فی اٴَصْحابِ الْجَنَّة “ ۔
۸۔ ” “ ایک فعل محذوف کامفعول مطلق ہے جوتقدیر ی طورپر یوں ہے ۔
” بعدھم وَعْدَ الصِّدْقِ الَّذی کانُوا یُوعَدُون بلسان الانبیا ء والر سل “۔ 
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma