۱۔ خواہشات نفسانی سب سے زیادہ خطرناک بُت ہے :

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 21
ہم ابھی حدیث میںپڑھ چکے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب بتوں سے ناپسندیدہ بُت کہ جس کی عبادت کی جاتی ہے نفس پر ستی کا بت ہے ۔
اس بات میں ذرہ بھرمبالغہ نہیں ہے ،کیونکہ عام قسم کے بُت ایسی چیز یں ہیں ،جن کی اپنی کوئی خاصیّت اورخصو صیت نہیں ہوتی ،لیکن خواہشات نفسانی کابُت گمراہ کُن ہے اور مختلف گناہوں اور گمراہیوں اور بے راہر وی کی جانب لے جاتاہے ۔
مجموعی طورپر کہاجا سکتاہے کہ اِس بُت میں وہ خصوصیات پائی جاتی ہیں جنہوں نے اسے سب سے زیادہ قابلِ نفرت بُت کے نام کامستحق بنادیا ہے ۔
یہ بُت برائیوں کوانسان کی نگاہ میں اتنا مزین کردیتاہے کہ وہ اپنے بُرے کارناموں پرفخر کرتادکھائی دیتاہے اور :”وَ ہُمْ یَحْسَبُونَ اٴَنَّہُمْ یُحْسِنُونَ صُنْعا“ (کہف / ۱۰۴) ۔
کے مصداق انسان اسے صالح العمل سمجھ کرفخر کرتاہے ۔

۲۔ شیطان کے لیے موثر ترین راستہ :

شیطان کے عمل دخل کاموٴ ثر ترین راستہ خواہشات کی اطاعت ہے ،کیونکہ جب تک انسان کے اند رونی وجود میں شیطان کاٹھکانا ہوا س وقت تک وہ دلوں میں وسوسے پیدانہیں کرسکتا اوروہ ٹھکانا نفس پرستی کے سو ااورکچھ نہیں ، وہی چیز کہ خود شیطان جس کی وجہ سے اپنے مقام سے گرِ گیااور فرشتوں کی صف اورقر بِ الہٰی سے راندہ گیا ۔

۳۔ نفس پر ستی ہدایت سے محر ومی کاسبب :

نفس پرستی حقائق کے صحیح ادراک جیسے ہدایت کے اہم ترین ذریعے کو انسان سے سلب کرلیتی ہے اورانسان کی آنکھوں اورعقل پرپردے ڈال دیتی ہے .جیساکہ زیر تفسیرآ یات میں نفس پرستی کے مسئلے کو بیان کرنے کے بعد صاف طورپر اس بات کی طرف اشارہ کیاگیاہے اور قرآن کی بہت سی دوسری آ یات بھی اس حقیقت کی گواہ ہیں ۔
۴۔ خداکے مقابل :نفس پر ستی انسان کو (نعوذ باللہ ) خداسے مقابلے کے مرحلے تک لے جاتی ہے ، جیساکہ خواہش پر ستوں کاپیشوایعنی شیطان اس منحوس انجام سے دوچار ہوٴ ا اور آدم علیہ السلام کوسجدہ کرنے کے مسئلے پراُس نے حکمت خداوندی پراعراض کیا، اور اسے غیر حکیمانہ سمجھا ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma