سوره جاثیه/ آیه 11- 15

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 21

۱۱۔ہذا ہُدیً وَ الَّذینَ کَفَرُوا بِآیاتِ رَبِّہِمْ لَہُمْ عَذابٌ مِنْ رِجْزٍ اٴَلیمٌ ۔
۱۲۔ اللَّہُ الَّذی سَخَّرَ لَکُمُ الْبَحْرَ لِتَجْرِیَ الْفُلْکُ فیہِ بِاٴَمْرِہِ وَ لِتَبْتَغُوا مِنْ فَضْلِہِ وَ لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُونَ ۔
۱۳۔وَ سَخَّرَ لَکُمْ ما فِی السَّماواتِ وَ ما فِی الْاٴَرْضِ جَمیعاً مِنْہُ إِنَّ فی ذلِکَ لَآیاتٍ لِقَوْمٍ یَتَفَکَّرُونَ ۔
۱۴۔قُلْ لِلَّذینَ آمَنُوا یَغْفِرُوا لِلَّذینَ لا یَرْجُونَ اٴَیَّامَ اللَّہِ لِیَجْزِیَ قَوْماً بِما کانُوا یَکْسِبُونَ ۔
۱۵۔مَنْ عَمِلَ صالِحاً فَلِنَفْسِہِ وَ مَنْ اٴَساء َ فَعَلَیْہا ثُمَّ إِلی رَبِّکُمْ تُرْجَعُون۔

ترجمہ

۱۱۔ یہ ( قرآن ) سبب ہدایت ہے اور جن لوگوں نے اپنے پروردگار کی آ یتوں کاانکار کیا، ان کے لیے سخت اوردرد ناک عذاب ہے ۔
۱۲۔ خداہی توہے جس نے در یا کو تمہار ے مسخر کردیاتا کہ اس کے حکم سے اس میں کشتیاں چلیں اور تا کہ اس کے فضل سے اپنا حِصّہ حاصل کرو اور شاید کہ اس کی نعمتوں کاشکر بجالا ؤ ۔
۱۳۔ اور جوکچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب کچھ اپنی طرف سے تمہار ا مسخر کیاہے اس میں اہل ِ فکر کے لیے اہم نشانیاں ہیں ۔
۱۴۔ موٴ منین سے کہہ دیجیےٴ ،جولوگ خداکے دنوں ( روز ِ قیامت )کی توقع نہیں رکھتے ان سے در گزر کریں تاکہ خدااس دن ہر قوم کو اس کے ان اعمال کی جزا دے جووہ انجام دیتی رہی ہے ۔
۱۵۔ جوشخص نیک کام کرتاہے اپنے لیے ہی انجام دیتاہے اورجو بُرا کام کرے گا ، اس کا و بال اسی پر ہوگا . پھرتم اپنے پروردگار کی طرف لوٹا ئے جاؤ گے ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma