۲۔ ایک سوال کاجواب

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 21
مندرجہ بالاآیات کے مطالعہ سے معلوم ہوتاہے کہ قرآن نے ظاہر ی ٹھاٹھ باٹھ اور دنیاوی زینب اور شان وشوکت کی نفی کی ہے ، جبکہ سورہٴ اعراف کی آ یت ۳۲ میں فر مایاگیاہے ۔
” قُلْ مَنْ حَرَّمَ زینَةَ اللَّہِ الَّتی اٴَخْرَجَ لِعِبادِہِ وَ الطَّیِّباتِ مِنَ الرِّزْقِ قُلْ ہِیَ لِلَّذینَ آمَنُوا فِی الْحَیاةِ الدُّنْیا خالِصَةً یَوْمَ الْقِیامَةِ کَذلِکَ نُفَصِّلُ الْآیاتِ لِقَوْمٍ یَعْلَمُون“ ۔
” کہہ دیجئےے کہ اللہ نے جو زینت اپنے بندوں کے لیے خلق فرمائی ہے نیز طیّبات کوکِس نے حرام کیاہے ؟کہہ دیجئیے کہ یہ دُنیا وی زندگی میں ان لوگوں کے لیے ہے جوایمان لے آ ئے ہیں ( اگرچہ دوسر ے لوگ بھی اس میں شریک ہیں لیکن ) قیامت میں خاص طورپر ان ہی کے لیے ہوگی . ہم اپنی آ یات کوسمجھدار لوگوں کے لیے اسی طرح تفصیل سے بیان کرتے ہیں “ ۔
ایک اور جگہ پرفر مایا گیاہے :
” یا بَنی آدَمَ خُذُوا زینَتَکُمْ عِنْدَ کُلِّ مَسْجِدٍ “
اے اولاد آدم ! مسجد جاتے وقت اپنے تیئن مزین کرلیا کرو “ ( اعراف ۔ ۳۱) ۔
تو یہاں پریہ سوال پیدا ہوتاہے کہ یہ دوقسم کی آیات آپس میں کس طرح ہم آہنگ ہوسکتی ہیں ؟
اس کا جواب یہ ہے کہ زیر تفسیر آیات کاصل مقصد جھوٹی اقدار کی نفی اوران کاخاتمہ کرنا ہے اور یہ مقصد ملحوظِ خاطرہے کہ مال و دولت اورظاہر ی ٹھاٹھ باٹھ کوانسانی شخصیّت کامعیار نہ سمجھ لیا جائے ، نہ یہ کہ مادی وسائل بُری چیز ہیں . سب سے اہم با ت یہ ہے کہ مادی وسائل کوصرف وسائل کی حد تک ہی محدود رکھیں ،اُنھیں منتہائے مقصُود نہ سمجھ لیں ۔
ساتھ ہی یہ بات بھی ہے کہ ان وسائل کی اس وقت کو ئی قدرو قیمت ہے ، جب وہ کسی معقُول اور شائستہ حد تک ہوں اوراسراف وفضول خرچی سے پاک ہوں ، نہ کہ سونے چاندی کے محل بنانے اور سیم وزر کواکٹھا کرنے کے لیے ۔
یہاں سے یہ بات بھی واضح ہوجاتی ہے کہ ان مادی نعمتوں سے کفّار و ظالمین کی بہرہ مندی نہ توان کی شخصیّت کی دلیل بن سکتی ہے اور نہ ہی مومنین کاان سے محروم ہوناان کی شخصیت کے منافی ہے .اور نہ ہی معقول حد تک ان اُمور سے استفادہ انسان کے ایمان اور تقویٰ کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے اوریہی صحیح اسلامی اور قرآنی نظر یہ ہے ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma