رمالی اورجنوں کو حاضر کرنے سے مشابہ

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
روحوں سے رابطہ کی حقیقت
علم اسپریتسم
اس مقام پر روحوں سے رابطہ کے مسئلہ کے چھڑ جانے کی وجہ سے اس نکتہ کا اضافہ کرنا مناسب سمجھتاہوں کہ اس وقت روحوں کو حاضر کرنے یاان سے رابطہ کا مسئلہ بڑا خطر ناک ہو چکا ہے ، رمالی اورجنوں کو حاضر کرنے کی طرح اسے بھی بے نوا اور بے سہارا لو گوں کو سرگرداں کر نے کا وسیلہ بنا دیا گیاہے ۔
یہ بات اگر چہ مسلم ہے کہ روحوں سے رابطہ علمی و فلسفی قوانین کے تحت ممکن ہے لیکن آپ یقین کرلیں کہ ہزاروں دعویٰ کر نے والوں میں شاید ایک بھی اپنے دعویٰ میں سچا نہ ہو ۔
لو گوں کی روحی مشکلات کی بڑھتی ہو ئی شرح اورلو گوں کے بڑے بڑے دعوے سبب بنے کہ بعض نادان حضرات اپنی روحی مشکلات کو حل کر نے کے لئے ایسے لو گوں کا سہارالیں اور وہ لوگ بھی ایسی وضعیت سے خوب فائدہ اٹھائیں ۔
ادھر چند روز پہلے ایک جوان نے مجھ سے بیان کیا کہ اس نے ایک روحی مشکل کی وجہ سے ایسے لوگوں کا سہارا لیا اور مہینوں سرگر دان رہا ،اگر آپ بھی اس کی داستان کو سنتے تومتأثر ہو ئے بغیر نہیں رہ سکتے تھے ۔
جب بھی کسی ملک میں ایسے لو گ ا پنی بساط بچھاتے ہیں تو اس ملک کے دانشمنداکٹھا ہو کر جلسہ منعقد کرتے ہیں اور ایسے لو گوں کوبلاتے ہیں اور آنکھوں کے سامنے ان کے اعمال کی تحقیق کر تے ہیں اور پھر اپنی رائے کا اظہار کر تے ہیں ۔
نمونہ کے طور پر اس گزارش کو ملا حظہ کریں:
١٨٧٥ء میں پٹر زبورگ یو نیورسٹی سے وابستہ انجمن فیزیک نے منڈلیف کی رائے کی بنا پرایک کمیٹی کو تشکیل دی تا کہ روحوں کو حاضر کرنے کے مسئلہ کو حل کرے اور اپنی تحقیقات کے نتائج کو بیان کرے ،منڈلیف کے علاوہ گیارہ دانشمنداس کمیٹی میں شامل تھے سر انجام متعدد جلسات بر گزار کر نے اور اپنے علمی مذاکرات کے بعد اپنی تحقیقات کے نتیجہ کو اس طرح پیش کیا:
ہم متعدد تحقیقات ، مطالعات اور مشاہدات کے بعد اس نتیجہ تک پہنچے ہیں کہ روحوں سے متعلق تمام امور نامعلوم حرکات یا کسی ضمیر کے اشتباہ کی وجہ سے ظہور میں آتے ہیں،روحوں کو حاضر کیا جاناوہم و خیال کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے ۔
اس طرح فکر میں تحرک ایجاد کر نے والے اعمال نہ تنہا اندیشہ کے انتقال کا باعث ہیں بلکہ بعض روحی اتفاقات کے ایجاد کا سبب بھی ہیں ۔
ضمناً اس قرن کے آغاز میں ایک امریکی روبرٹ ووڈنے اشعہ(X) کے ذریعہ روحوں کو حاضر کئے جانے کے جلسات میں کی جانے والی فریب کا ریوں کا پر دہ فاش کیاہے ۔
البتہ یہ تحقیق جھوٹے مدعیوں کے سلسلہ میں ہو ئی تھی جو بہت زیادہ تھے، اے کا ش ہمارے سماج میں بھی ایسا ہو جا تا ۔
ہم نے بارہا اعلان کیا ہے کہ ایسا دعویٰ کر نے والے اہل فضل حضرات کے ساتھ اپنے دعوے کو ثابت کرن کے لئے اکٹھاہوں لیکن اب تک ان لوگوں نے ہماری مکرر دعوت کے جواب میں حاضر نہ ہو کر اپنی ناتوانی کا ثبوت دیا ۔
والحمد للہ رب العالمین
علم اسپریتسم
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma