کیوں روحوں کی بازگشت کا مسئلہ دوبارہ زندہ ہوا

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
روحوں سے رابطہ کی حقیقت
علم اسپریتسم
سوال : اب سوال یہ ہے کہ کیوں بعض غربی انجمنیں روحوں کی بازگشت کے غلط فرضیہ اور عقیدہ کو دوبارہ زندہ کرنا چا ہتی ہیں اور ایک دو صدی سے اسے دوبارہ قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ؟ کیا انہیں بھی اس عقیدہ سے دلچسپی ہے ؟!
کیا جب غربی دانشمندوں کے درمیان ہمیں ایسے لوگ دکھائی دیتے ہیں کہ جنہوں نے چاند کو فتح کیا اور ایسی ٹکنالوجی پیش کی کہ جسے دیکھ کر آنکھیں حیران رہ جاتی ہیں ، انہی لوگوں کے درمیان ہمیں ایسے لوگ بھی دکھائی دیتے ہیں کہ جو کارما اورروحوں کی بازگشت کے معتقد ہیں ۔
کیا ہمیں اس مقام پر حق حاصل نہیں ہے کہ ہم یہ سوچیں کہ اس داستان میں کوئی نہ کوئی راز ہے جو ہماری نظروں سے پوشیدہ ہے اور صرف انہیں لوگوں کے لئے کشف ہوا ہے ؟
آپ کا نظریہ اس سلسلہ میں کیاہے؟
جواب: ایسے سوالوں کے جواب میں صراحت کے ساتھ کہنا چاہئے :
اولاً : آپ کو تعجب نہیں ہونا چاہئے کہ اگر غرب میں بدعتیں شرق کی نسبت زیادہ نہیں تو کم بھی نہیں ہیں ، طالع بینی اور فالگیری کا کاروبار اپنے نئے ڈھنگ کے ساتھ صنعتی ممالک جیسے پیرس وغیرہ میں بڑے زورو شور پر ہے ، اسلئے کہ ٹکنا لوجی کا ہونا بدعتوں کے نہ ہونے کی دلیل نہیں ہے اور نہ ہی یہ سب چیزیں بدعتوں کی راہ میں رکاوٹ ہیں بلکہ فلسفہ اور صنعت کا حساب ایک دوسرے سے بالکل جدا ہے ۔
دوما ً: تناسخ کا ایک گوشہ استعمار ی ہے چونکہ استعمارغرب کے لوگوں میں پوری طرح رچ بس چکا ہے یہاں تک کہ اس کے گزند سے ادبیات ، فلسفہ اور علمی مباحث محفوظ نہ رہ سکے جس کی بناپر یہ خیال ذہن میں آتا ہے کہ کہیں تناسخ کے فرضیہ کو زندہ کرنا او راسے رائج کرنا ستعمار کی چال تو نہیں ؟
درج ذیل توجیہ کو ملاحظہ فرمائیں:
کارما اورروحوں کی بازگشت کا عقیدہ استعماری افکار کانتیجہ اس وجہ سے ہوسکتا ہے کہ محروم و مستضعف اقوام کو ذلت بار زندگی جینے پر راضی کردیاجائے کہ یہ سب کچھ ان کے گذشتہ گناہوں کا نتیجہ ہے ، تناسخ کا عقیدہ لوگوں میں روح تسلیم کو اجاگر کرنے اور مختلف محرومیتوں اور بلاؤں کو سہنے کے لئے مجبور کرنے کا بہترین ذریعہ ہے تاکہ ان کی روحوں کو پاک کیاجاسکے ۔
یہی وجہ ہے کہ بعض دانشمند اور آگاہ حضرات تناسخ اور کارما کا ہندوستا ن کے استعمار اور ہند کے لوگوں میں طبقاتی نظام کے قائم کرنے میں اثر گذاری کاانکار نہیں کرتے ۔
کتاب مشرق زمین گہوارہ تمدن کی دوسری جلد،صفحہ٧٣٥کے حاشیہ پر درج ہے کہ:
تناسک کا عقیدہ ہندوستان میں موجود مذاہب کے درمیان اختلاف طبقاتی کو ختم کرنے کی راہ کا ایک عظیم رکاوت ہے اسلئے کہ بت پرستوں کا عقیدہ ہے کہ طبقاتی اختلاف گذشتہ زندگی میں انجام دیئے گئے اعمال اور خدا کی تدبیر کا نتیجہ ہے جسے ختم کرنا دین اور اس کے مقدسات کی بے حرمتی کے برابر ہے ۔
علم اسپریتسم
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma