سوره شعراء / آیه 30 - 37

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 15
دیوانگی کی تہمت اور قید کی دھمکی تمہارا ملک خطرے میں ہے

۳۰۔ قَالَ اٴَوَلَوْ جِئْتُکَ بِشَیْءٍ مُبِینٍ ۔
۳۱۔ قَالَ فَاٴْتِ بِہِ إِنْ کُنْتَ مِنْ الصَّادِقِینَ۔
۳۲۔ فَاٴَلْقَی عَصَاہُ فَإِذَا ھِیَ ثُعْبَانٌ مُبِینٌ ۔
۳۳۔ وَنَزَعَ یَدَہُ فَإِذَا ھِیَ بَیْضَاءُ لِلنَّاظِرِینَ۔
۳۴۔ قَالَ لِلْمَلَإِ حَوْلَہُ إِنَّ ھَذَا لَسَاحِرٌ عَلِیمٌ۔
۳۵۔ یُرِیدُ اٴَنْ یُخْرِجَکُمْ مِنْ اٴَرْضِکُمْ بِسِحْرِہِ فَمَاذَا تَاٴْمُرُونَ ۔
۳۶۔ قَالُوا اٴَرْجِہِ وَاٴَخَاہُ وَابْعَثْ فِی الْمَدَائِنِ حَاشِرِین۔
۳۷۔ یَاٴْتُوکَ بِکُلِّ سَحَّارٍ عَلِیمٍ۔

ترجمہ

۳۰۔(موسیٰ نے)کہا: اگر میں تمہارے پاس اپنی رسالت کی واضح نشانی لے آوٴں تو کیا پھر بھی ؟
۳۱۔(فرعون نے )کہا:اگر سچ کہتے ہو تو لے آوٴ۔
۳۲۔اسی اثناء میں موسیٰ علیہ اسلام نے اپنے عصا پھینک دیا تو وہ بہت بڑا اور واضح سانپ بن گیا ۔
۳۳۔پھر اپنے ہاتھ کو گریبان میں لے گئے اور واپس نکالا تو وہ دیکھنے والوں کے لئے سفید اور چمک دار تھا ۔
۳۴۔(فرعون نے ) اپنے اطرافیوں سے کہا یہ تو ماہر اور سمجھ دار جادو گر ہے ۔
۳۵۔یہ چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے ذریعے تمہیں تمہاری سر زمین سے نکال دے تمہارا کیا حکم ہے ؟
۳۶۔انھوں نے کہا کہ اسے اور اس کے بھائی کو مہلت دے اور تمام شہروں کی طرف ہر کارے بھیج دے ۔
۳۷۔تاکہ وہ ہر ماہر جادو گر کو تیرے پاس لے آئیں ۔
دیوانگی کی تہمت اور قید کی دھمکی تمہارا ملک خطرے میں ہے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma