۱۔ ایمان آزادی کے ساتھ ہی سود مند ہوتا ہے ۔

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
تفسیر نمونہ جلد 15
وہ ہر نئی چیز سے خوف کھاتے ہیں ۲۔کلام اللہ حادث ہے یا قدیم
حضرت علی علیہ السلام نہج البلاغہ کے ایک مشہور خطبہ میں اس حقیقت کی طرف اشارہ فرماتے ہیں کہ خدا وند عالم نے انبیاء کرام کو اس طرح مبعوث فرماہے کہ لوگ ایمان لانے کے لئے آزاد ہو کر فیصلہ کریں ، وگر نہ ان کا ایمان مجبوری کی وجہ سے ہو گا جس کا ہر گز کوئی فائدہ نہ ہوتا ، ارشاد ہوتا ہے :۔
انبیاء مبعوث کرتے وقت اگر خدا چاہتا تو خزانوں اور سونے کی کانوں کے منہ ان کے لئے کھو ل دیتا ہے ۔سر سبز و شاداب باغات کے دروازے ان کے لئے کھول دئے جات۔ اگر چاہتا تو آسمانی پرندوں کے جھنڈ کے جھنڈاور زمین کے وحشی جانوروں کے دَل کے دَل ان کے ہمراہ کردیتا لیکن اس طرح سے ایک تو امتحان اور آزمائش کی بات ختم ہو جاتی اور دوسرے سزا اور جزا کا تصور بے معنی ہو کر رہ جاتا (1) ۔
کافی میں اسی آیت کے ضمن میں یوں درج ہے :
اگر خدا شاہتا تو آسمان سے کوئی نشانی نازل کردیتا جس کی وجہ سے ان کی گر دنیں جھک جاتیں لیکن اگر ایسا ہوتا تو لوگوں کی آزمائش اور امتحان کا تصور بالکل ختم ہو کر رہ جا تا (2) ۔
یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ کتاب ارشاد از شیخ مفید ، روضة الکافی ، کمال الدین شیخ صدوق “اور تفسیر قمی جیسی مشہور و معروف کتابوں میں درج ہے کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے آیت” ان نشاٴ ننزل کی تفسیر میں ارشاد فرمایا ہے :۔
اس سے مراد نبی امیہ کے سر کش لوگ ہیں جب وہ امام مہدی آخر الزماں کے ظہور کے وقت آسمانی نشانیاں ملاحظہ کریں گے تو مجبوراً سر تسلیم خم کردیں گے(3) ۔
واضح ہے کہ اس طرح کی روایت سے مراد آیت کے مفہوم کی وجہ سے اس کے کسی نہ کسی مصداق کا بیان ہوتاہے کہ آخر کار عالمی حکومت کے سر براہ حضرت امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کے وقت ظلم و جور پر مبنی ان تمام حکومتوں کاخاتمہ ہو جائے گا جو بنی امیہ کی پالیسی پر عمل پیرا ہو ں گے ، حضرت امام مہدی علیہ اسلام کی طاقت اور انھیں حاصل تائید ایزدی کی وجہ سے مجبوراًان کے آگے سر تسلیم خم کر لیں گے۔
1۔ نہج البلاغہ، خطبہ قاصعہ ( نمبر ۱۹۲)۔
2۔ تفسیر نور الثقلین اسی آیت کے ذیل میں بحوالہ کافی ۔
3 ۔ تفسیر المیزان اور تفسیر نور الثقلین ، انہی آیات کے ضمن میں ۔
وہ ہر نئی چیز سے خوف کھاتے ہیں ۲۔کلام اللہ حادث ہے یا قدیم
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma